25 فروری 2023ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور  میں سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ لاہور ڈویژن کا تمام مدنی عملہ و ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ للبنین کے ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی عبد الحبیب عطاری نے مدرسین و ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بارہ دینی کام کرنے کاذہن دیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس موقع پر حاضرین نے اراکین شوری سے سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی کیا ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں سندھ میر پور خاص فیضانِ مدینہ میں ہربل ڈیپارٹمنٹ پاکستان دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے معروف اطبا نے شرکت کی ۔

نگرانِ مجلس حکیم محمد حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں وضو، غسل اور نماز کے بارے میں کتاب نماز کے احکام سے شرعی مسائل بتائیں او ر شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔

بعدازاں ڈویژن نگران محمد زین عطاری نے ڈویژن میر پور خاص میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے دینی کاموں پر بریفنگ دی اور حکیموں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انھیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد محسن مدنی شعبہ رابطہ برائے حکیم سندھ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


کمشنر بہاولپور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلر نے  پچھلے دنوں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں قائم بک فیئر کا دورہ کیا جہاں دعوتِ اسلامی کے تحت مکتبۃالمدینہ کااسٹال ( بستہ )بھی لگایا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے دعوتِ اسلامی کے قائم کردہ اسٹال (بستہ) بنام مکتبۃالمدینہ کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

آخر میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار ارسلان حسن نے کمشنر اور وائس چانسلر کو فیضانِ قراٰن ڈیجیٹل پین تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کا شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت فیضان عطار برانچ فیصل آبادمیں سوالات /جوابات پر مشتمل  ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگران مجلس مولانا یاسر مدنی عطاری نے شعبہ کے کام کےحوالے سے شرکا کو اپڈیٹس کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انکے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

اس ٹرینگ سیشن میں ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن کے شفٹ ناظمین سمیت برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی، برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


23 فروری 2023ء کو  فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی نزد انصاری چوک ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی معاونت ذمہ دار، پاکستان قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس ذمہ دار، ڈویژن معاونت ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ معاونت ذمہ داراورٹاؤن معاونت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات کے آغاز کے حوالے سے مشورہ کیا، اسلامی بہنوں کے فرض علوم پر مشتمل کورس شروع کرنے پر تبادلۂ خیال کیا اور اس سلسلے میں آئندہ کے لئے اہداف طے کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 26 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز مدنی عطاری نے ”خوف خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا  اور حاضرین کو دینی کاموں میں حصہ ملانے ذہن دیا ۔

اس ٹریننگ سیشن میں کشمیر، راولپنڈی ، گجرات اور گجرانوالہ ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی  کے تحت فیضانِ صحابیات کے آغاز کے حوالے سے فیضانِ مدینہ ٹنڈو آدم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران،تین رکنی مجلس، شعبہ فیضان صحابیات کے نگران حماد عطاری اور صوبائی دارالسنہ ذمہ دار عرفان عطاری نے شرکت کی ۔

نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو فیضان صحابیات کے آغاز کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں میں فرض علوم پر مشتمل کورسز شروع کرنے سلسلے میں باہمی مشاورت سے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 25 فروری 2023ء  کو فیضانِ مدینہ ملک کالونی نواب شاہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار، شہر نگران ، ٹاؤن معاونت ذمہ دار، ذیلی شعبہ فیضان صحابیات کے نگران حماد عطاری اور صوبائی دارالسنہ ذمہ دار عرفان عطاری موجود تھے۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں سے فیضان صحابیات کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی نیز اسلامی بہنوں کے لئے فیضان صحابیات میں کورسز شروع کرنے کے متعلق شیڈول پر تبادلہ ٔ خیال کیا اور مزید آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ (رپورٹ:شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغِ دین کرنے اور لوگوں کو دینِ اسلامی کے دامن سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس کی بدولت ہزاروں غیر مسلم اسلام قبول کرکے دامنِ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اورسیز دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سطح کے ذمہ دارمحمد حنیف عطاری نے بیرونِ ملک یوگنڈا سفر کے دوران کمپالا شہر میں ایک ڈیف غیر مسلم کو اسلام کی دعوت پیش کی جس پر اُس غیر مسلم نے اپنے سابقہ مذہب تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا۔معلومات کےمطابق اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا اسلامی نام احمد رکھا گیا۔(رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے 27 فروری 2023 ء کو شاہین ٹاؤن اسلام آباد  میں حاضری قبرستان کورس کاانعقاد ہوا جس میں شاہین ٹاؤن کے اہلِ علاقہ اور تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو مبلغ دعوتِ اسلامی نے دنیا میں سب سے پہلی قبر کس کی بنی، قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین قبرستان کونسا ہےاور قبر پر حاضری دینے کا طریقہ سمجھایا۔ (رپورٹ : زون ذمہ دار مزمل عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


27فروری 2023ء بروز منگل پاکپتن شریف کے محلہ پیرکریاں میں پیر طریقت صاحبزادۂ ابوالطاہر محمد نقشبند رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مزار شریف پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔بعدازاں شعبہ مزاراتِ اولیا کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائی نے صاحبزادۂ محمد ریاض احمد طاہر نقشبند صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیں جس پر انھوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا اور دعاؤں سے بھی نوازا ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کےذیلی شعبہ جات و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار ارسلان عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ماہِ فروری میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے آئندہ کے اہداف بالخصوص رمضان المبارک میں ہونے والے اعتکاف کے حوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)