اس ہفتے کا رسالہ ”پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی معاف
کرنے کی عادت“

ایک
مسلمان بھائی دوسرے مسلمان بھائی کی غلطی کو نظر کرنا اور عفو و درگزر سے کام لیتے
ہوئے اُسے معاف کردینا بہت بڑی نیکی ہے۔ اللہ پاک مسلمان کے اس عمل سے خوش ہوتا
ہے۔ آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت
مبارکہ میں بھی یہ پہلو نظر آتا ہے کہ آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم لوگوں کو معاف فرما دیا
کرتے تھے۔
عاشقان
رسول کو ایک دوسرے کی غلطی کو عفوُودرگزر کرنےاور معاف کرنے کا ذہن دینے کے لئے
شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”پیارے نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی معاف کرنے کی عادت“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”پیارے نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی معاف کرنے کی عادت“ پڑھ یا سن لے
اُسے غصہ پینے والا اور دوسروں کی غلطیاں معاف کرنے والا بنا اور اُس کو بے حساب
بخش دے۔اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

دعوت اسلامی کےشعبہ
اوقات الصلوۃ کے زیر اہتمام 03 تا 09 مارچ 2023ء سے 6دن پر مشتمل ”توقیت و فلکیات کورس“شروع ہوچکا
ہے۔
یہ کورس پاکستان میں
7 مقامات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی ،فیضان مدینہ خان پور، فیضان مدینہ رحیم
یار خان ، جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ حیدرآباد ، جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ بھکر ،
فیضان مدینہ ملتان اور جامعۃ المدینہ
ڈیفنس لاہور میں کروایا جا رہا ہے جس کا دورانیہ صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے
تک ہے۔
علمِ توقیت کورس میں
شرکت کرنے والے اسٹوڈنٹس کو درجِ ذیل چیزیں سکھائی جائیں گی۔
٭نماز و سحر و افطار
کے اوقات نکالنے کے طریقے ٭ممالک کی گھڑیاں آپس میں مختلف کیوں ہوتی ہیں؟ ٭دنیا کے
کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ کیسے معلوم کیا جائے؟ ٭6ماہ کا دن، 6ماہ کی رات
کہاں اور کیوں ہوتی ہے؟ ٭نقشہ نظام الاوقات کیسے تیار ہوتے ہیں؟ ٭رات دن کیسے بنتے
اور چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟ ٭سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟ ٭کمپاس کیسے کام
کرتا ہےاور استعمال کاطریقہ؟ ٭رمضان المبارک کبھی سردیوں اور گرمیوں میں کیوں آتا
ہے؟۔ اس کے علاوہ اور بہت کچھ ۔۔۔۔
نوٹ: اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ! کورس کے آخر میں ٹیسٹ
پاس کرنے والوں کو سند بھی دی جائی گی، نیز ممتاز کیفیت (A Grade) والوں کو توقیت کے اگلے درجات میں بالکل فری
پڑھنے کا (آن لائن یا بالمشافہ) موقع بھی دیا جائیگا۔اس کے علاوہ کورس کرنے والوں
کو قیام و طعام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
کورس میں داخلہ لینے کے لئے اور مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ
فرمائیں:
03431164026
03177799717
کنزالمدارس بورڈ کے امتحان کے دوران جامعۃ
المدینہ گجرات میں علمائے کرام کاوزٹ
.jpg)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان
مدینہ گجرات میں کنز المدارس بورڈ کے سینٹر میں گجرات کے علمائے کرام کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر کنزالمدارس بورڈ کے ذمہ داران نے مولانا
ثماور القادری صاحب،پرنسپل جامعہ قادریہ احسن المراتب ،مولانا مبشر رضا رضوی قادری صاحب ،صدر مدرس جامعہ قادریہ احسن المراتب ، استاذ
العلماء مولانا اسد اللہ الغالب
سیالوی صاحب ،مدرس جامعہ قادریہ احسن
المراتب ، مولانا محمد آصف صدیقی سیالوی صاحب ، مولانا حافظ محمد قمر عباس جلالی صاحب ، مہتمم جامعہ صراط مستقیم للبنات مدرس جامعہ صدیقیہ کا استقبال کیا اور علمائے کرام کو امتحانی کمرہ
وزٹ کروایا جس پر علمائے کرام نے دعوت اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا اور ان کے کے لئے دعائے خیر کی۔ (رپورٹ
: شعبہ رابطہ بالعلما / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
اسلام
آباد میں اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
پچھلے
دنوں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیضان مدینہ G11
اسلام آباد میں اسلام آباد اور راولپنڈی
ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔
نگران
پاکستان مشاورت نے مدنی مشورے میں رمضان عطیات زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کے بارے میں ترغیب دلائی نیز دوسروں کو عطیات جمع کرانے کے
حوالے سے ذمہ داران کو ملاقات کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت نےد عا کروائی اور ذمہ داران سے ملاقات بھی کی ۔
اس
دوران رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ : عبد
الخالق عطاری ، آفس ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
.jpg)
گزشتہ
روز نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیضان مدینہ G11
اسلام آباد میں اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا ۔
نگران
پاکستان مشاورت نے رمضان عطیات زیادہ سے
زیادہ اکھٹے کرنے کے بارے میں ترغیب دلائی
اور نیو بستے لگانے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے ۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نےد عا کروائی اور ذمہ داران سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری ،
آفس ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
اوقاف کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ریجنل آفس اوقاف
کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی محمد نصرت خان، سرکل
منیجر اوقاف ساؤتھ زون3 خان عاطف، سرکل منیجر ساؤتھ زون 2عبد الرشید سومرو اور پی
اے ٹو ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی اویس شیخ سمیت دیگر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود تمام
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور
انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

ملک و بیرونِ ملک میں شجرکاری مہم کا آغاز کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم مارچ 2023ء بروز بدھ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حافظ آباد عدنان نواز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شیخ عبد
النعیم عطاری نے ریسکیو آفس 1122 میں پودے لگائے۔
اس موقع پر آفیسرز کے ہمراہ شعبہ FGRF
دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں
ایمرجنسی آفیسر نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات
کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ذمہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جوڑیا بازار میں واقع جائے نمازفیضانِ مصطفیٰ میں
سٹی کورٹ کے ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت یکم مارچ 2023ء بروز بدھ جوڑیا بازار میں واقع جائے
نمازفیضانِ مصطفیٰ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی کورٹ کے ذیلی ذمہ داران سمیت
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار
راؤ آصف عطاری نے شعبے کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شرکا کو ذمہ داران کی تقرری مکمل
کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ سٹی ذمہ دار نے مدنی مشورے میں شریک
ذیلی ذمہ داران کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے لئے اہداف دیئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد محمد صہیب یوسف
عطاری ایڈوکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلا کراچی
سٹی مشاورت ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
راؤ اکرام سلیمان کا کنزالمدارس پورڈ پاکستان کے
امتحانی مرکز ماڈل ٹاؤن ڈسٹرکٹ کورنگی کا وزٹ
.jpeg)
2 مارچ 2023ء بروز جمعرات سندھ ہائی کورٹ
بارایسو سی ایشن کے ممبر راؤ اکرام سلیمان نے ماڈل ٹاؤن ڈسٹرکٹ کورنگی کی جامع
مسجد غوثیہ جناح اسکوائر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کنزالمدارس بورڈ
پاکستان کے امتحانی مرکز کا وزٹ کیا۔
5(.jpg)
27
فروری 2023ءکو حیدرآباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کے ذمہ داران و اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔
اس موقع پر رکنِ شعبہ مولانا نعیم بابر عطاری مدنی نے تعلیمی امور کے
حوالے سے ٹریننگ کی اور شرکا کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
بیرونِ ملک برمنگھم یوکے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ویسٹ
مڈلینڈز یوکے مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز، یوکے سیّد
عمار عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کیا۔
اسی طرح نگرانِ ویسٹ مدلینڈز، یوکے نے رمضانُ
المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور
عاشقانِ رسول کو اعتکاف کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز یوکے نے شعبہ FGRF کے
فلاحی کاموں، جامعۃالمدینہ بوائز میں نئے داخلے کروانے اور دعوتِ اسلامی کے اداروں
کے لئے نئی عمارتیں بنانے پر مشاورت کی جس پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

عالمی سطح پر لوگوں کے دلوں میں تلاوتِ قراٰن کا
جذبہ پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مسلمانوں کے
بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے ملک
و بیرونِ ملک میں مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز) کا قیام کیا گیا ہے جس میں انہیں ناظرہ قراٰنِ
کریم کے ساتھ ساتھ حفظِ قراٰن کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
تعلیمِ قراٰن کو عام کرنے کے جذبے کے تحت پچھلے دنوں بورڈ سلی گرین برمنگھم یوکے میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز سے 5 بچوں نے قرٰنِ پاک مکمل حفظ کرنے کی
سعادت حاصل کی۔
معلومات کے مطابق اس موقع پر بچوں کی حوصلہ
افزائی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں حفاظِ کرام کے سربرست بھی موجود
تھے۔قراٰنِ پاک حفظ کرنے والے بچوں کے نام درج ذیل ہیں: