یکم  جنوری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یکم دسمبر 2023ء سے شروع ہونے والے 63دن مدنی تربیتی کورس اور یکم فروری 2023ء سے جاری 1ماہ کے فیضان قرآن وحدیث کورس کے مکمل ہونے پر تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا ۔

نگران شعبہ مدنی کورسز قاری سعید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااورشرکا کو سنتوں پر عمل کرنے،اپنے اپنے علاقوں میں جاکر 12دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

علاوہ ازیں ماہ رمضان میں پورے ماہ اور آخری عشرہ کے اعتکاف میں شرکت کرنے کی نیتیں کروائی گئیں نیز نمایاں کارکردگی پر شرکا کو تحائف بھی دئیے گئے۔ (رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کی  جانب سے 28 مارچ 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ قاری سعید عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےانہیں جدید ماڈلز ٹولز سافٹ وئیر کے استعمال کا پریکٹیکل یعنی عملی طریقہ کرکے تربیت کی نیز جزوقتی اوررہائشی کورسز کی تعداد بڑھانے نیز انکا ڈیٹا جمع کرنے کا ہدف بھی دیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 28  فروری 2023ء کو یوسی 4،چنیسر ٹاؤن کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن مشاورت، وارڈ نگران و مشاورت ، مسجد انتظامیہ اور اہل محلہ نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حاجی سہیل عطاری مدنی نے’’ نیک اعمال کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے حلقہ کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کے شب و روز گزانے کا ذہن دیا نیز ہر انگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کو نیک اعمال ذمہ دار کو اپنا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار فرمان عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 1 مارچ 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی معاونت ذمہ دار، کراچی سٹی فنانس اور شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں سے اسلامی بہنیں کے لئے فنانس آفس کے قیام پر تبادلہ ٔ خیال کیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف بھی دیئے ۔ (رپورٹ:شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کے ایمان،عقائد اور نظریا ت کی حفاظت کرنے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1 مارچ 2023ء کو جامع مسجد غوثیہ گلشن اقبال2 میں حاضری قبرستان کورس کا سلسلہ ہوا ۔

غوثیہ مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں کو ٹاؤن ذمہ دار عمران عطاری نے حاضری قبرستان کے آداب اور اسکی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے دنیا میں سب سے پہلی قبر کس کی بنی، قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین قبرستان کونسا ہےاور قبر پر حاضری دینے کا طریقہ سمجھایا۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


فیضانِ بغداد جائے  نماز گلشنِ اقبال میں شعبہ کفن دفن کی جانب سے 1 مارچ 2023ء کو حاضریِ قبرستان کورس ہوا جس میں مارکیٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے ٹاؤن ذمہ دار بلال عطاری نے اسلامی بھائیوں کوحاضریِ قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت اور فضیلت بیان کی نیز شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر مورو میں واقع عاشقانِ رسول کے جامعہ بنام مدرسہ قاسمیہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سینئر مدرس فاضل جامعہ نظامیہ مولانا نعیم قادری صاحب اور فاضل جامعہ نظامیہ مولانا قربان قادری صاحب سمیت دیگر اساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے علمائے کرام کو ملک و بیرون ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


19 فروری 2023ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت  مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

تربیتی اجتماع میں مختلف سیشنز میں شرکا کی تربیت کی گئی ۔پہلا سیشن معاون رکن مجلس سید انس شاہ صاحب کا ہوا جس میں تجوید کے مطابق قرآن مجید کو پڑھانے کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی ۔دوسرے سیشن میں رکن مجلس مولانا عرفان مدنی نے نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت کی جبکہ تیسرے سیشن میں نگران مجلس مولانا یاسر مدنی اور رکن مجلس سید غلام الیاس شاہ نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد زون 1 کے سیکٹر D-13 میں شخصیت محمد ظہور عطاری کی رہائش گاہ پر نیکی کی دعوت کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی وقار المدینہ عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری، نیوز فالواپ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دکے زون 1 سیکٹر D-13 میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز فیضانِ مہر علی شاہ (رہائشی) میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کی دلجوئی کرتے ہوئے درجوں میں جاکر اُن کی تربیت و رہنمائی کی اور بعض بچوں سے قراٰنِ کریم بھی سنا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود بچوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ اسلام آباد سٹی حاجی وقار المدینہ عطاری اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ پنجاب حاجی محمد اسلم عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری، نیوز فالواپ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن ہوا جس میں رکن مجلس مولانا عرفان مدنی نے شرکاکو اپنے کام اور شعبے میں مزید بہتری کے لئے نئی اسکلز سیکھنے کا ذہن دیا نیز فیضان آن لائن میں استعمال ہونے والے سوفٹ وئیرز کے کچھ نیو فیچرز کے بارے میں آگاہی دی  ۔

اس ٹریننگ سیشن میں راولپنڈی ، گجرات، گجرانوالہ ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ نا ظمین نے شرکت کی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


28 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ سیالکوٹ میں  قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کا ترکی سے آئے ہوئے بزنس مین نے وزٹ کیا ۔ اس موقع پر گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد شہباز عطاری مدنی نے اپنے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ان سے ملاقات کی۔

ذمہ دار مولانا شہباز عطاری نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا بالخصوص حالیہ دنوں میں ترکی زلزلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ہونے والی فلاحی خدمات کے متعلق بھی بتایا ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)