27 فروری 2023ء کو شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ اوورسیز کے تحت ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری (لاہور) بیرون ملک تھائی لینڈ میں دینی کاموں کے سلسلے میں مصروف عمل ہیں۔

اس دوران ذمہ دار محمد علی عطاری نے فیضان مدینہ بنکاک میں اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں دینی کام کرنے کیلئے ان سے گفتگو کرنے کا طریقہ سیکھایا۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اوورسیز کے تحت ذمہ دار محمد حنیف عطاری (پاکستان) بیرون ملک یوگنڈا میں دینی کاموں کے سلسلے میں دورے پر ہیں ، جہاں انہوں نے یوگنڈا کے شہر کمپالا میں دینی کاموں کے دوران ایک غیر مسلم ڈیف (گونگے بہرے) پر انفرادی کوشش کی ۔ جس سے متأثر ہو کر وہ کلمۂ طیبہ پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہوگیا ۔ الحمد اللہ عَزَّ وَجَلَّ

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسے اسلام کی بنیادی باتیں سکھائیں اور اسکا اسلامی نام محمد یوسف رکھا گیا ۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


4 مارچ 2023ء بروز ہفتہ مفتیِ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے چچا زاد بھائی مولانا قاضی عبد المجید(امام و خطیب جامع مسجد معصوم شاہ لسبیلہ، کراچی) کا کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا۔

اسی سلسلے میں 5 مارچ 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور استاذُ الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی نے مفتی منیب الرحمٰن صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے اُن سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز سینٹرل جیل مچھ بلوچستان کے سپرنٹنڈنٹ نوید الیاس سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس دوران کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے دعوتِ اسلامی کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ FGRF کی جانب سے بلوچستان کے مختلف جیلوں کی طرح سینٹرل جیل مچھ کے قیدیوں میں کمبل اور جیکٹ تقسیم کئے۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے سپرنٹنڈنٹ سے فیضانِ قراٰن فاؤنڈینشن اصلاح برائے قیدیان کےتحت جیلوں میں عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کچھی کے نگران غلام شبیر عطاری، ڈھاڈر پریس کلب کے ممبر نادر علی ابرو، عبد الرحیم قادری اور قاری غلام علی قادری بھی موجود تھے۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، جیل کے افسران، اسٹاف اور قیدیوں کے لئے دعا کروائی گئی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملتان میں قائم DC آفس جنرل برانچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف آفیسرز سے ملاقات کی۔

اس دوران شعبے کے ملتان سٹی ذمہ دار حاجی مسعود عطاری نے شبِ برأت کے موقع پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی جس پر آفیسرز نے اجتماع کے لئے این او سی لیٹر جاری کیا۔

علاوہ ازیں جنرل برانچ میں آفیسرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  کی جانب سے 3 مارچ2023ء کو ملیر گڈاپ ٹاؤن 2 میں حاضری قبرستان کورس کاانعقاد ہوا جس میں عثمانیہ مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ٹاؤن ذمہ دار اعجاز عطاری (شعبہ کفن دفن) نے اسلامی بھائیوں کوحاضریِ قبرستان کے آداب نیز اس کی اہمیت اور فضیلت بیان کی ۔ شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں SSP ضلع دادو ڈاکٹر عبد الخالق پیرزادہ سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے SSP کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے SSP کو آن لائن کورسز میں اپنے بچوں کا داخلہ کروانے اور آفس میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگانے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز واپڈا یونین پاکستان کے صدر عبد اللطیف نظامانی کے بیٹے کے لئے لیبر ہال میں  ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے بچوں نے قراٰنِ پاک پڑھا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

دوسری جانب چیمبر آف کامرس کے صدر، پولیس امین کمیٹی کے وائس چیئرمین محمد اویس خان کی اپنے وفد کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد حاضری ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس دوران وفد میں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا جبکہ صوبائی ذمہ دار شعبہ صلاحِ اعمال حاجی عمر عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنےسکھانے کا حلقہ لگایا۔

اسی طرح شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیوکے بیٹے عمیر چانڈیو کو دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام ہونے والے عظیم الشان شبِ برأت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کا منفرد آن لائن ادارہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 4 مارچ 2023ء بروز ہفتہ حیدر آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سہ ماہی ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شفٹ ناظمین  اور برانچ ناظمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ مولانا سلطان عطاری مدنی نے ٹریننگ میں شریک ناظمین کی تربیت و رہنمائی کی اور سافٹ ویئر کے نیو فیچرز اور پورٹل پر کلاسز کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔بعدازاں رکنِ شعبہ نے ناظمین کو آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔( رپورٹ:علی حمزہ عطاری کورنگی برانچ کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 مارچ 2023ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ڈویژن سطح پر سہ ماہی تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور معاونین نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع میں تفتیش و ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے رکن مولانا عرفان عطاری مدنی اور معاون تفتیش مولانا انس عطاری مدنی نے تعلیم، تعلّم اور تدریسی مہارت کو بڑھانے کے حوالے سے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو اپنے کام میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ:علی حمزہ عطاری کورنگی برانچ کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی سندھ میں نیشنل کونسل فارطب کے ممبر و سینئر نائب صدر حکیم سراج چانڈیو سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد  ایاز عطاری کی ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے حکیم سراج چانڈیو سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر نگرانِ لاڑکانہ ڈویژن محمد عقیل عطاری سمیت شعبہ رابطہ برائے حکیم کے اہم ذمہ داران بھی موجودتھے۔( رپورٹ:مولانا محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی کی  جانب سے یحیی عطاری نے دیگر ذمہ دارا سلامی بھائیوں کے ہمراہ مختلف شخصیات (اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ سندھ سید احمد رضا شاہ جیلانی ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ علی گل سنجرانی، اشفاق علی اسران ،نوید احمد پی ایس ٹو ایڈوائزر سندھ پیر سید بچل شاہ جیلانی برائے مذہبی امور اورپی ایس ٹو ایڈوائزر اوقاف سجاد حسین )سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات یحییٰ عطاری نے شخصیات کو حالیہ دنوں میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جاری کنزالمدارس بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور ان شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفے میں پیش کئے ۔( کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)