عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کی طرف سے ڈیفنس فیس 4 کراچی میں قائم فیضانِ رمضان میں حاضری قبرستان کورس منعقد ہوا جس میں فیضان رمضان مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مولانا شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کوحاضریِ قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت / فضیلت بیان کی نیز شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کے روحانی علاج   ومسائل کا حل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن ، لاہور میں 5،4اور 6 مارچ 2023ء کو تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا۔

جہاں لاہور ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول کی معلم محمد عثمان عطاری( شعبہ روحانی علاج) نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت کی جس میں اسلامی بھائیوں کو دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں چنداحتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہی فراہم کیں۔ (رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


خیر خواہی اُمّت  کا جذبہ رکھنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5،4اور6 مارچ 2023ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوساں روڈ ، مدینہ ٹاؤن ، فیصل آباد میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم عبدُ الرؤف عطاری نے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی، دم کرنے / کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات سمجھائیں ۔

اس کے علاوہ معلم نے شرکا کو شعبہ روحانی علاج کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ کفن دفن  کے تحت 5مارچ 2023ء کو جناح ٹاؤن جمشید روڈ کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی فیضانِ عبدُالقاسم مسجد میں حاضری قبرستان کورس ہوا جس میں مسجد کے نمازی شریک ہوئے۔

یوسی ذمہ دار فاروق عطاری نے نمازی بھائیوں کو حاضری قبرستان کے آداب اور اسکی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں دنیا میں سب سے پہلی قبر کس کی بنی، قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین قبرستان کونسا ہےاور قبر پر حاضری دینے کا طریقہ سمجھایا۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز لودھران میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق چیئرمین بلدیہ شیخ افتخار الدین تاری سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شیخ افتخار الدین تاری کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے شبِ برأت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی نیز اُن کی رہائش گاہ پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانےکے حلقے کا انعقاد کرنے پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے شیخ افتخار الدین تاری سے مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے 5 مارچ 2023ء  کو کراچی جناح ٹاؤن جمشید روڈ یوسی 4 کی فیضان امیر معاویہ مسجد میں حاضری قبرستان کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امیر معاویہ مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی ۔

دورانِ کورس یوسی ذمہ دار فاروق عطاری نے نمازی حضرات کو حاضریِ قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت و فضیلت بتائی نیز شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ کفن دفن کے تحت جناح ٹاؤن جیل چورنگی کراچی میں واقع فیضان مصطفی مسجد میں حاضری قبرستان کورس کا سلسلہ ہوا جس میں فیضان مصطفی مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

یوسی ذمہ دار شعبہ کفن دفن محمد فاروق عطاری نے شرکائے کورس کو قبر پر حاضری کا طریقہ ،کس دن قبرستان جانا افضل ہے اورسب سے افضل قبرستان کو ن سا ہے اس بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بھائیوں کو قبرستان میں داخل ہونے کی دعا بھی یاد کروائی ۔(رپورٹ : شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 مارچ 2023ء  کو گلشن اقبال ٹاؤن کےڈی اے مارکیٹ کی جامع مسجد فیضانِ حسین میں حاضری قبرستان کورس کا انعقاد ہوا ۔

فیضان حسین مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں کو ٹاؤن ذمہ دار عمران عطاری نے حاضری قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے دنیا میں سب سے پہلی قبر کس کی بنی؟، قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین قبرستان کون سا ہے؟ اور قبر پر حاضری دینے کا طریقہ سمجھایا۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے PA TO منسٹر ایگریکلچر خیبرپختونخوا محمد وقاص سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے محمد وقاص سے مختلف اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں کلام کیاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے  دنوں سیشن کورٹ حافظ آباد میں شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت شجرکاری کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن فاضل جج حافظ آباد مشتاق الہی بنگی ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حافظ آباد رانا محمد عرفان ، سپرینٹنڈنٹ سیشن اینڈ کورٹ بشیر حسین مرزا ،ڈسٹرکٹ نگران حافظ آباد مولانا محمد وسیم عطاری اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس شجرکاری مہم میں افسران نے حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا نیز ڈسٹرکٹ نگران نے دعا کی جبکہ سیشن جج نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو بہت سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


شعبہ کفن دفن    دعوتِ اسلامی کےتحت لیاری ٹاؤن میں قائم فیضانِ رضا مسجدمیں حاضری قبرستان کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں فیضان رضا مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے سٹی ذمہ دار یاسر عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو حاضری قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے نیز کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ : شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


28 فروری 2023ء کو شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نابینا افراد صوبائی ذمہ دار قاری محمد خالد عطاری(پنجاب) نے نابینا افراد ڈویژن ذمہ دار عابد علی عطاری (فیصل آباد) کے ساتھ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر پیر محل کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ٹیچرز سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز نابینا افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کو رمضان المبارک میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ساتھ اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ، جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)