صحابیِ رسول
ہونا اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ بڑے سے بڑا ولی صحابی کے مرتبے کو نہیں پا
سکتا۔ہر صحابی عادل اور جنتی ہے۔ کوئی شخص بھلے کتنی ہی عبادت کر لے وہ کبھی بھی
صحابی نہیں بن سکتا۔کیونکہ صحابہ کرام نے حضور انور ﷺ کی صحبت پائی۔ حضور ﷺ سے علم
و عمل حاصل کیے۔حضور ﷺ کی تربیت پائی۔
صحابہ
وہ صحابہ جن کی ہر دن عید ہوتی تھی
خدا کا قرب حاصل تھا، نبی کی دید ہوتی تھی
صحابہ کی تعریف:جن خوش نصیبوں
نے ایمان کی حالت میں اللہ کریم کے پیارے نبی ﷺ سے ملاقات کی ہو اور ایمان ہی پر
ان کا انتقال ہوا،ان کو صحابہ کہتے ہیں۔
حقوقِ
صحابہ علیہم الرضوان:
1) حضرت علامہ مولانا سید محمد نعیم
الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:مسلمانوں کو چاہیے کہ صحابہ کرام
علیہم الرضوان کا نہایت ادب رکھے اور دل میں ان کی عقیدت و محبت کو جگہ دے۔ ان کی
محبت حضور ﷺ کی محبت ہے۔
اہلِ
سنت کا ہے بیڑا پار اصحابِ حضور نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی
(غیبت
کی تباہ کاریاں، ص 196)
2) تمام صحابہ
کرام علیہم الرضوان بھلائی والے اور عادل ہیں۔ان کا جب ذکر کیا جائے تو خیر ہی کے
ساتھ کرنا فرض ہے۔ کسی صحابی کے ساتھ سوءِ عقیدت(یعنی بُرا عقیدہ رکھنا)بد مذہبی و
گمراہی و استحقاق جہنم(جہنم کی حق داری) ہے۔(بہار شریعت،1/252 تا 253 )
3) روایت میں ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: میرے اصحاب
کو بُرا نہ کہو، اس لیے کہ اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کر
دے تو ان کے ایک مُد کے برابر بھی نہیں پہنچ سکتا اور نہ اس مُد کے آدھے۔ ( بخاری،
2/ 522،حدیث:3673)
4) حدیثِ مبارکہ ہے: میرے صحابہ کی عزت کرو
کیونکہ وہ تم میں بہترین لوگ ہیں۔(مشکوٰۃ المصابیح، 2/413، حدیث: 6012)
آل و
اصحابِ نبی سب بادشاہ ہیں بادشاہ
میں فقط ادنٰی گدا اصحاب و اہل بیت کا
5) میرے صحابہ کی میری وجہ سے جس نے حفاظت اور
عزت کی تو میں بروزِ قیامت اس کا محافظ ہوں گا۔ اور جس نے میرے صحابہ کو گالی دی
اس پر اللہ پاک کی لعنت ہے۔ ( فضائل الصحابہ للامام احمد، 2 /908، حدیث:1733)
صحابیِ رسول
کے حق میں خدا سے ڈرو ! صحابیِ رسول کو گالیاں دینا گناہ،گناہ بہت سخت گناہ،قطعی
حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔تمام صحابہ کرام علیہم الرضوان اعلیٰ ادنیٰ
سب جنتی ہیں۔صحابہ کرام کے باہم ( یعنی آپس میں لڑائی وغیرہ کے ) جو واقعات ہوئے، ان
میں پڑنا حرام، حرام، سخت حرام ہے۔ مسلمانوں کو تو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ سب حضرات
آقائے دو عالم ﷺ کے جان نثار اور سچے غلام ہیں۔
میری
جھولی میں نہ کیوں ہوں دو جہاں کی نعمتیں میں
ہوں منگتا، میں گدا اصحاب و اہلِ بیت کا
یا
الٰہی ! شکریہ عطار کو تو نے کیا
شعر گو مدحت سرا اصحاب و اہل بیت کا