
الحمد
للہ ! سن 2023 ء میں جامعاتُ المدینہ سے
تقریباً 1450 طلبہ ٔ کرام دورۃ الحدیث شریف کی تکمیل کر رہے ہیں اور ہر
سال کی طرح اس سال بھی ان کے لئے تدریسی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے ،پاکستان کے
تقریبا 11 مقامات پر تدریسی کورس کروایا جائے گا جس میں تربیت کا سلسلہ ہو گا اور
ٹیسٹ بھی لئے جائیں گے۔
78 کے قریب سینئر اساتذۂ کرام اپنی خدمات سر
انجام دیں گے،اس نظام کو سال نو میں مزید بہتر بنانے کے لئے 2 مارچ 2023ء بروز جمعرات ایک مدنی مشورہ رکھا گیا جس میں اراکین
زون تعلیمی ذمہ داران اور اساتذہ ٔکرام نے فزیکل اور آن لائن شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں نگرانِ مجلس تعلیمی امور استاد محترم مفتی گل
رضا عطاری اور رکن مجلس مولانا اعظم عطاری
مدنی نے طلبۂ کرام کومختلف شارٹ کورسز کروانے کے حوالے سے مشاورت کی اور سال
نو 2023ء کے اہداف فائنلائز کئے گئے ۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز)
پاکستان ،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)

جامعۃُ
المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عصری علوم کے تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی ۔ نگرانِ
مجلس تعلیمی امور استاد محترم گل رضا عطاری اور رکن مجلس عصری علوم مولانا عرفان عطاری مدنی
نے سالانہ امتحانات کے انتظامات کی بہتر تیاری کرنے کے حوالے سے نکات بتائیں ۔
اس کے
علاوہ مدنی مشورے میں سال نو 2023ء میں جامعۃ المدینہ کے تعلیمی
نظام کو مزید
اپڈیٹس کرنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے مدنی پھول طے کئے۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز)
پاکستان ،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)

شعبہ
مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کی جانب سے 2 مارچ 2023ء کو اعظم چوک لیہ کی جامع
مسجد بلال میں حاضری قبرستان کورس کا
سلسلہ ہوا جس میں تحصیل ، یوسی اور وارڈ نگران و ذمہ دار سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
معلم
شعبہ مدنی کورسز اظہر حسین عطاری نے کورس
میں شریک عاشقان رسول کو حاضری قبرستان کا طریقہ جس میں قبرستان جانے /آنے کی سنتیں اور آداب بیان کئے نیز فاتحہ کا طریقہ بھی بتایا
۔
ساتھ
ہی شرکا کو دنیا میں سب سے پہلی قبر کس کی
بنی، قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین قبرستان کونسا
ہے اس حوالے سے معلومات فراہم کیں۔(
کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کی جانب سے پچھلے دنوں فیصل
آباد ستیانہ روڈ میں موجود برانچ میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا ، شفٹ اور برانچ
ناظمین نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم اللہ عطاری مدنی
نے ’’ خوفِ خدا‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور شفٹ ناظمین کو ان
کی ذمہ دار یوں میں مزید نکھار لانے کے حوالے سے ٹپس بتائیں نیز تعلیمی نظام میں ترقی کرنے کے جدید رولز
سے بھی آگاہ کیا۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)
عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس کا اختتام
.jpeg)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 01
جنوری 2023ء سے 63 دن کا مدنی تربیتی
کورس کروایا گیا جس میں 15 اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی ۔
کورس کے معلّم محمد عارف عطاری نے جدول کی
پابندی کرتے ہوئے عاشقان رسول کو تہجد ، اشراق، چاشت ، اوابین اور صلوۃ التوبہ ادا کروائی نیز کورس کے شرکا دیگر سیکھنے سکھانے کے حلقوں
میں شرکت کی ۔ دوران کورس شرکانے تین لاکھ بیس ہزار درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔جبکہ شرکائے کورس نے
اپنے سروں پر عمامہ سجایا اور چہرے پر داڑھی سجانے کی نیت کی۔
اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے دینی کاموں کی
تفصیل درج ذیل ہیں :
چوک درس
280مقامات، شرکا کی تعداد تقریباً680
درس و بیان
360 مقامات ، شرکا کی تعداد تقریباً 880
علاقائی
دورہ 334مقام ، شرکاء کی تعداد تقریبا637
ہفتہ وار اجتماع کی دعوت پر شرکت کرنے والے
اسلامی بھائیوں کی تعداد 1550
مدنی مذاکرے کی دعوت پر شرکت کرنے والوں کی تعداد 1100
کورس کے اختتام پر شرکا کا امتحان بھی لیا
گیا اور انہیں سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا
۔ (رپورٹ: محمد عارف عطاری ،شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کی ستیانہ روڑ فیصل آباد میں قائم برانچ میں مدنی مشورہ

دعوتِ
ا سلامی کے شعبہ فیضان آن لائن میں تعلیم و
انتظامی امور کو دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق چلانے کے سلسلے میں مختلف مواقوں پر میٹنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔
اسی سلسلے میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی ستیانہ روڑ فیصل آباد میں قائم برانچ میں 2 مارچ 2023ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شفٹ بغدادی کے ناظمین و مدرسین نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں رکن مجلس غلام عباس عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کار
کردگی کا جائزہ لیا اور اچھی
کارکردگی پر انکی حوصلہ افزائی کی۔
مزید شعبے کے دینی کاموں
کو بڑھانے پر شرکا سے تبادلہ ٔ خیال کرتے ہوئے انہیں رمضان ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا اور اس سلسلے میں نکات فراہم کرتے ہوئے اہداف
دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ، سندھ
ریجن میں داخلوں کا آغاز

بچپن اور اسکول کی بامقصد زندگی کامیابی کی راہ
ہموارکرتی ہے۔ بچوں کی تربیت اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے ایک اچھے اور معیاری
اسکول کا انتخاب کرنا والدین کی اہم ذمے
داری ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم دینی ماحول میں معیاری تعلیم کے
ذریعے طلبہ کی ذہنی،جسمانی اورعلمی صلاحیتوں میں اضافہ کرتاہے ۔دارالمدینہ کے تعلیم
یافتہ اساتذہ طلبہ کو معاشرے کا اچھا فرد بنانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔
اور اب خوش خبری ! سندھ میں بسنے والے والدین کے
لئے ...... دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے سندھ ریجن میں بھی 22فروری
2023ء سے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس ضمن میں دارالمدینہ مجلس کی جانب سے کیمپسز
کو داخلوں کے عمل کو مؤثر بنانے کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔مجلس دارالمدینہ
نے کئی نئے کیمپسز بھی قائم کئے ہیں جہاں رواں تعلیمی سال میں داخلے دیئے جائیں گے
ان میں پی ای سی ایچ ایس کیمپس،گلشن کیمپس ۲،فیڈرل
بی ایریا کیمپس اور گزری کیمپس شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیےدارالمدینہ کی ویب
سائٹ www.darulmadinah.net دیکھی جاسکتی ہے یا اس ای میل
ایڈریس info@darulmadinah.net پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے ! کہ ان دنوں دارالمدینہ پنجاب کیمپسز میں
بھی داخلے جاری ہیں۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو
کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی) /کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)
دارالمدینہ کے اساتذہ کا ٹیم ورک دیگر اداروں کے
لیے باعث تقلید ہے، ڈاکٹر پروفیسر ہارون الرشید تبسم
 - Copy.jpeg)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پنجاب ریجن کے رزلٹ ڈے کے موقع پر ہونے والی
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے
تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب خالصتاً اسلامی ، اسلامی رنگ میں ڈوبی ہوئی
تھی، بچوں کی پُرفارمنس شاندار تھی، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بچوں نے جو
پرفارمنس پیش کی ،وہ قابل ستائش ہے،والدین
کے احترام پر مبنی خاکے نے میرا دل تسخیر کرلیا، بچوں کا حسن اخلاق مثالی تھا،
اساتذہ کا ٹیم ورک دیگر اداروں کے لئے باعث تقلید ہے،ہمیں ٹیم ورک کرتے ہوئے بچوں
کی کردار سازی کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس تقریب میں موجود کچھ والدین سے
بات چیت بھی ہوئی جنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بچوں میں اسلامی روح بیدار
کرنے کے لئے دارالمدینہ اسکول کی تحریک کا حصہ بنیں گے،میری دعاہے کہ دارالمدینہ
دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرےاور اسلامی تعلیمات کی روح لوگوں تک پہنچانے کا فریضہ
اسی طرح ادا کرتا رہے۔ (رپورٹ: غلام
محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس
کراچی) /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

پچھلے
دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ستیانہ روڈ
برانچ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن کاانعقاد ہوا جس میں ساہیوال اورفیصل آباد ڈویژن کے شفٹ اور برانچ ناظمین نے
شرکت کی۔
رکن شعبہ
مولانا عمران عطاری مدنی نے مال وقف کی اشیا
کو استعمال کرنے کے حوالے سے شرکا کو وقف کےشرعی مسائل کی روشنی میں مدنی
پھول دیئےنیز شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق تربیتی نکات سے
آگاہ کیا۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی ، مصنوعی ذہانت اور
انٹرنیٹ کی بدولت ایسی ایجادات سامنے آرہی ہیں جنہوں نے انسانوں کے لئے سیکھنا،
سمجھنا اور آگے بڑھنا آسان کردیا ہے، دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم
اپنے ملازمین کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے اور ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے
لئے وقتاً فوقتا ً ایسے ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کرتا ہےتاکہ وہ عصری تقاضوں کو
سمجھ کر آگے بڑھ سکیں۔
دار المدینہ ہیڈآفس میں ChatGPT کے
مثبت اور بہتر استعمال کے سلسلے میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا، جس میں ہیڈ آف ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ محمد مدنی خان نے
اسٹاف کو تعلیمی اداروں میں چیٹ جی پی ٹی کے مفید استعمال سے آگاہی دی۔ انہوں نے
سبقی منصوبہ بندی (Lesson Plan ) ،گرائمر اور دیگر تعلیمی امورسے متعلق ChatGPT کے استعمالات بھی بتائے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ChatGPT بہت سی
باتوں کے غلط جواب بھی دیتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ خود سے سوچ نہیں سکتا۔ ضروری
ہے کہ اسے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے استعمال کریں نہ کہ اپنا سارا
کام اس سے کروائیں۔ (رپورٹ:
غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ
آفس کراچی) /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 2مارچ 2023ءکو ناظمین و مدرسین
کا فیصل آباد کی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں رکن مجلس غلام عباس عطاری نے دینی کام وڈونیشن جمع کرنے کے
حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور اس سلسلے میں انہیں اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)
.jpg)
03 مارچ 2023 ء کویوکے والسال میں دعوت
اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا
جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ِکریم ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر نگران ویسٹ مڈلینڈ یوکے
سید عمّار عطاری نے شرکا میں اصلاحی موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کی
ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: بیرون ملک
/کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)