اوصاف تو سب نے پائے ہیں پر حُسنِ سراپا کوئی نہیں           آدم سے جنابِ عیسیٰ تک سرکار کے جیسا کوئی نہیں

حضور خاتمُ النبیین، رحمۃ للعالمین ﷺ کے مبارک اوصاف کا شمار انسانی طاقت سے وراء ہے۔ آپ تمام کمالاتِ انبیا کے جامع ہیں اور آپ کے اوصاف و کمالات تمام انبیائے کرام علیہم السلام سے زیادہ ہیں۔نیز آپ کے اوصافِ حمیدہ ختم ہونے کے عیب سے بھی پاک ہیں۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ بارگاہِ رسالت میں عرض کرتے ہیں:

تیرے تو وصف عیبِ تناہی سے ہیں بری حیراں ہوں میرے شاہ میں کیا کیا کہوں تجھے

یہاں ذیل میں دس اوصافِ سرکار درج کیے جاتے ہیں:

1۔ آپ تمام مخلوق کیلئے رسول ہیں اور کل جہاں آپ کی اُمت ہے۔(صراط الجنان)

وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ- (پ22، الاحزاب: 40) ترجمہ:ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں میں پچھلے۔

مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَۚ-(پ5، النسآء: 80) ترجمہ:جس نے رسول کا حکم مانا بے شک اس نے اللہ کا حکم مانا۔

4۔ آپ ﷺ امت کو کتاب یعنی قرآنِ پاک اور حکمت یعنی سنت،احکامِ شریعت اور اسرار وغیرہ سکھاتے ہیں۔(صراط الجنان)

5۔ آپ ﷺ لوگوں کے نفوس کا تزکیہ فرماکر انہیں گناہوں کی آلودگیوں،شہوات و خواہشات کی آلائشوں اور ارواح کی کدورتوں سے پاک و صاف کرکے آئینہ دل کو تجلیات و انوارِ الہٰیہ دیکھنے کے قابل بناتے ہیں تاکہ اسرارِ الٰہی اور انوارِ باری ان میں جلوہ گر ہوسکیں۔ (صراط الجنان)

فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ لِنْتَ لَهُمْۚ- (ال عمرٰن: 159) ترجمہ کنز الایمان: تو کیسی کچھ اللہ کی مہربانی ہے کہ اے محبوب تم ان کے لیے نرم دل ہوئے۔

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) (التوبۃ: 128)ترجمہ کنز العرفان:بے شک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لائے جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے،وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مسلمانوں پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں۔

8۔آپ ﷺ امت کی بھلائی اور ان کی خیر خواہی پر حریص ہیں۔ (صراط الجنان)

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (پ21، الاحزاب:21) ترجمہ:بیشک تمہیں رسولُ الله کی پیروی بہتر ہے۔

10۔آپ ﷺ کے فیصلہ فرمادینے کے بعد کسی مسلمان مرد و عورت کو اپنے معاملے کا کوئی اختیار نہیں رہتا۔ نیز آپ ﷺ کا حکم نہ ماننے والا گمراہ ہے۔

آپ ﷺ کے اوصافِ حمیدہ کے بارے میں یقیناً یہ کہا جاسکتا ہے کہ

اُسے ایک اللہ نے ایک بنایا وہ ہر وصف میں لَاشَرِیْکَ لَہٗ ہے

نیز آپ ﷺ کے مبارک اوصاف کے بارے میں ایک شاعر نے بہت خوب کہا ہے کہ

زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے تیرے اوصاف کا اک باب بھی پورا نہ ہوا