فیضان عطار برانچ فیصل آباد میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن
 - Copy.jpg)
22 فروری 2023ء کو فیضان عطار برانچ فیصل
آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ساہیوال اور فیصل
آباد کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔
رکن مجلس مولانا عرفان مدنی نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے سوفٹ وئیر کے کچھ نیو فیچرز کے
بارے میں بتایا جن کے استعمال سے شعبہ میں بہتری آسکتی ہے مزید دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب
دلائی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
.jpg)
27
فروری 2023ء بروز پیر رات 09بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمدشاہد عطاری نے اعتکاف مجلس کا مدنی
مشورہ لیا جس میں اراکین شوریٰ (حاجی امین عطاری، حاجی امین عطاری مدنی قافلہ،حاجی فضیل عطاری،حاجی اسد
عطاری،حاجی عقیل عطاری،حاجی جنید عطاری اور حاجی اسلم عطاری ) سمیت اعتکاف مجلس کے ذمہ داران نے شرکت
کی ۔
مدنی
مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے گزشتہ سال ہونے والے اعتکاف کے انتظامات کا
جائزہ لیتے ہوئے باہمی مشاورت سے آنے والے ماہ رمضان المبارک میں مختلف مقامات پر 1 ماہ ،20دن اور آخری عشرے کے اعتکاف کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر شرکا نے عمل پیرا
ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم
مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد (جو گزشتہ روز نیو بلڈنگ
میں شفٹ ہوا ہے) کا وزٹ کیا۔
معلومات کے مطابق اس دوران اسپیشل پرسنز کے صوبائی ذمہ دارپنجاب حافظ محمد وقاص عطاری نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا جس میں انہوں نے بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور نیو بلڈنگ
میں شفٹ ہونے پر دعائے خیر کروائی۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے مدرسے میں موجود ناظم
صاحب، قاری صاحبان اور بچوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی،
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغِ دین کرنے اور
لوگوں کو دینِ اسلامی کے دامن سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے
جواسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اورسیز دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے
سلسلے میں پاکستان سطح کے ذمہ دارمحمد حنیف عطاری نے بیرونِ ملک یوگنڈا سفر کے
دوران کمپالا شہر میں ایک غیر مسلم پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسے اسلام کی دعوت پیش کی جس پر اُس غیر مسلم نے اپنے سابقہ مذہب کو
چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا۔معلومات کے مطابق ذمہ دار نےاسلام قبول کرنے والے اسلامی
بھائی کا اسلامی نام محمد جمیل رکھا۔(رپورٹ:محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاری اڈا بہاولپور میں واقع مدرسۃالمدینہ بوائز
نزد جامع مسجد غوثیہ کا وزٹ
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بہاولپور سٹی کے لاری اڈا
میں واقع مدرسۃالمدینہ بوائز نزد جامع مسجد غوثیہ کا وزٹ کیا۔

گزشتہ روز پشاور ڈسٹرکٹ کے اسپیشل ایجوکیشن
ڈویژنل آفیسر سے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا ہدایت اللہ عطاری مدنی نے آفیسر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں ملک و بیرونِ ملک میں اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے آفیسر سے پشاور میں
قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکولز میں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف لرننگ سیشنز کروانے پر
تبادلۂ کیا گیا جس پر آفیسر نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسکولز میں
لرننگ سیشنز کروانے کی اجازت دی۔(رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی،
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں قائم اسپیشل
ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹس اور اسکول اسٹاف کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
آج رات ہفتہ وار اجتماع میں مدنی چینل پر رکن شوریٰ
حاجی اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
.jpg)
آج
رات مؤرخہ 2 فروری 2023ء کو دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغین دعوت
اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق فیضِ مدینہ مسجد، نارتھ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے حکیم کے تحت حیدرآباد
میں حکیم شریف راڑ کے گھر میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لواحقین سمیت مقامی اطبا ،ڈاکٹرز اور دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ شعبہ حکیم محمد حسان عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں آنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد محسن مدنی شعبہ رابطہ برائے حکیم سندھ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ نواب شاہ میں شعبہ رابطہ برائے حکیم
کی جانب سے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نواب شاہ میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کی جانب سے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی حکیموں نے شرکت کی۔
نگرانِ
مجلس حکیم محمد حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو وضو ،غسل اور نماز کی شرائط وفرائض کے بارے میں چند اہم مسائل بتائے۔
علاوہ ازیں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دینی کاموں کی ترویج واشاعت میں اپنے ڈونیشن کے ذریعہ حصہ ملانے کا ذہن دیا اس پر حکیموں نے تعاون کرنے کی اچھی نیت کااظہار کیا۔(رپورٹ: محمد
محسن مدنی شعبہ رابطہ برائے حکیم سندھ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

گزشتہ
روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں اطبا میں سیکھنے سکھانے کاحلقہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ مجلس حکیم حسان عطاری نے وضو، غسل اور نماز کی شرائط و فرائض کے بارے میں کتاب نماز کے احکام سے شرعی مسائل
سمجھائے ۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں حکیم معاذ چانڈیو ، حکیم ارشد اور حکیم
معشوق کے ساتھ دیگر اطبا نے شرکت کی۔ بعد میں مذکورہ مہمانوں کے ساتھ اطبا میں دینی کام کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں
ڈویژن نگران اسلامی بھائی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ (رپورٹ:
محمد محسن مدنی شعبہ رابطہ برائے حکیم سندھ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عمر ٹاؤن لاہور میں قائم نقشبندیہ مسجد میں فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہواجس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
25
فروری 2023ء کوا س
کورس کی آخری نشست کا انعقاد ہوا جس میں کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کو نماز کے
فضائل کے متعلق بتایا گیا اور کورس کرنے
والے شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ (رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری، کانٹینٹ:رمضان عطاری)