اسلام آباد G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام عمرہ ٹریننگ پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ پروگرام میں بحریہ ٹاؤن کے ذمہ دار نے عمرہ احکام پر بیان کیا اور ICT ذمہ دار حاجی عبد الوحید عطاری نے شرکا کو حاضریِ مدینہ کے آداب بتائے جبکہ G-11 کے ذمہ دار نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ پروگرام میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی ایپلی کیشن ”حج و عمرہ“ کا تعارف کروایا اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 04-12-2023ءکو کراچی فیضان مدینہ عالمی مدنی مرکز میں غسل میت کا  عملی طریقہ اور فضیلت و اہمیت کے متعلق سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ نے غسل میت کا طریقہ غسل میت دینے کی فضیلت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروایا اورحاضرین کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے محارم اسلامی بھائیوں کے لئے 1 اور 2 دسمبر  2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد، سوساں روڈ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حلقوں کے دوران 1 دسمبر 2023ء کو محمد خلیل عطاری (نیو سوسائٹیز ذمہ دار اسلامی بہنیں)اور 2 دسمبر 2023ء کو ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے محارم اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے فرائض و شرائط یاد کروائے۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے حوالے سے محارم اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی نیتیں کروائیں۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران شعبہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آبا د، سوساں روڈ  پر واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابو ماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیضانِ صحابیات کے ہدف ، گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور کورسز سمیت دینی کاموں کے شیڈول سے متعلق مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 02-12-2023ءکو کراچی فیضان مدینہ عالمی مدنی مرکز میں غسل میت اور کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ کے متعلق سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ ہوا جس میں مولانا یاسر مدنی شعبہ کفن دفن کراچی سٹی ذمہ دار نے غسل میت کا طریقہ غسل میت دینے کی فضیلت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروایا اورحاضرین کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


گزشتہ روز سمندری ڈویژن فیصل آباد میں واقع فیضانِ صحابیات میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں  تحصیل نگران نوید عطاری، ڈویژن ذمہ دار زاہد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران شعبے کےصوبائی ذمہ دار عبدالماجد عطاری نے فیضانِ صحابیات میں انتظامی کاموں کی تکمیل کے حوالے سے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ گفتگو کی اورفیضانِ صحابیات کی بلڈنگ کا جائزہ لیا۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران شعبہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27-11-2023ءکو کراچی فیضان مدینہ عالمی مدنی مرکز میں غسل میت کا عملی طریقہ اور فضیلت و اہمیت کے متعلق سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ نے غسل میت کا طریقہ، غسل میت دینے کی فضیلت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروایا اورحاضرین کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


5 دسمبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاڑکانہ میں قائم فیضانِ صحابیات کا وزٹ کیا اور شعبے کے  مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار سیّد ریحان عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس و گلی گلی مدرسۃ المدینہ ذمہ دار، نگرانِ ڈسٹرکٹ، ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہن کے محرم اور دیگر شعبہ جات نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ شعبے کی تقرری مکمل کرنے، اہداف کو مکمل کرنے اور آئندہ کی پلاننگ کے بارے میں مشاورت کی گئی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ مولانا شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں 4 دسمبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران نے جامعۃ المدینہ بیراج روڈ، سکھر کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار سیّد ریحان عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے بیان کیا جبکہ مولانا جہانزیب عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کے شعبہ جات پر بریفنگ دی۔بعدازاں طلبۂ کرام سے سوال و جواب اور ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے دینی کاموں کے سلسلے میں 4 دسمبر 2023ء کو سکھر ،بیراج روڈ  پر واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اساتذۂ کرام سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اساتذۂ کرام کو شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی اور چند اہم امور سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں پر تبادلۂ خیال کیا جس پر اساتذۂ کرام نے ذمہ داران کے ساتھ تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ مولانا شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ اصلاح اعمال دعوت اسلامی  کے تحت3دسمبر2023ء کو فیضانِ مدینہ لیہ میں یوم قفل مدینہ اجتماع ہوا جس میں علاقے کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

جس میں ڈویژن نگران حاجی اقبال عطاری نے عاشقانِ رسول کو خاموشی کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے زبان کی حفاظت کرنے پر مدنی پھول دیئے اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا لکھا ہوا بہت ہی پیارا رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپوڑٹ: ڈویژن ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال غلام عباس عطاری ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


4 دسمبر 2023ء کو سندھ کے ڈویژن سکھر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران فہیم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

صوبائی ذمہ دار سیّد ریحان عطاری اور شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس کے ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کے دینی کام بڑھانے اور شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران کا تقرر کرنے کے حوالے سے کلام کیا جس پر وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ مولانا شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)