کوئٹہ
ڈویژن کے کوآرڈینیٹر میر اکرم اور زکاۃ کمیٹی بروری کے چیئرمین میر
حسیب بنگلزئی سے
ملاقات

دعوتِ
اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں کوئٹہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ،پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر
میر اکرم بنگلزئی اور زکاۃ کمیٹی بروری کوئٹہ کے چیئرمین میر حسیب بنگلزئی سے ملاقات
کی۔
اس
موقع پر بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار
عطاری اور کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران حاجی نورالعین عطاری نے انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی۔آخر میں امیر ِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔اس پر شخصیات
نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے
ہوئےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ
: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
وفاقی
مذہبی امور حاجی کیمپ لاہور میں ڈائریکٹر
اسرار احمد اور ان کے دیگر عملے سے ملاقات
 - Copy.jpeg)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ مدنی
قافلے میں مختلف شہروں میں سفر کرتے ہوئے نگران ِشعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری
نے شعبے کے دیگر اراکین کے ہمراہ وفاقی مذہبی امور حاجی کیمپ لاہور میں ڈائریکٹر اسرار احمد اور ان کے دیگر
عملے سے ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات شرکائے مدنی قافلہ
نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کی کاوشیں بیان کرتے ہوئے انہیں حاجی کیمپ لاہور میں ہونے والے تربیتی پروگرامز میں اس
شعبہ کے ذمہ داران کی خدمات حاصل کرنے کا
ذہن دیا نیز مدنی قافلے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔
اس پر
ڈائریکٹر صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں تعاون کرنے
کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپوٹ : توفیق عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ سینٹرل
کراچی سٹی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی اب تک سیلاب متاثرین کی امداد میں پیش پیش ، متاثرین کی بحالی کا عمل جاری

دعوتِ
اسلامی کا شعبہ FGRF
اللہ
کی رحمت سے سیلاب زدگان کی مدد میں اب تک مصروفِ عمل ہے۔ ہزاروں لوگوں کے لئے اب تک
امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
گھر
بن رہے ہیں،ڈیمیج
گھر جن کی دیواریں گر گئی ہیں ان کی تعمیرات میں کروڑہا کروڑ روپے کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ساتھ ساتھ کسانوں میں کھاد اور بیج تقسیم ہورہے ہیں ۔
اس
شعبہ کے تحت 20دسمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مشورے میں سیلاب
زدگان کی مددکرنے کے سلسلے میں گفتگو
ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے اب تک کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے بڑھتی ہوئی سردیوں میں سیلاب
زدگان کی سردیوں سے حفاظت کے لئے 50 ہزار کمبل و لحاف کی تقسیم کاری کا ہدف طے کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے گزشتہ 50 دنوں کی سیلاب ریلیف کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سردیوں میں
زمین کے پانی نہ جذ ب
کرنے کے سبب دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف نے ان پچاس
دنوں میں متاثرہ علاقوں سے مشینری کے ذریعے50 کروڑ گیلن پانی نکال کر تقریباً20 ہزار ایکڑ زمین سے پانی
نکالا اور 15 ہزار کے قریب گھر پانی سے خالی کئے نیز 59 کے قریب مساجد ،6
ہسپتال ،2 قبرستان اور8 اسکولز اور کالجز سے بھی پانی نکالا جاچکا ہے۔
مزید
سیلاب متاثرین کی مدد
اور متاثرہ زمین سے پانی رلیز کرنے کی ضرورت ہے مخیر
حضرات اس بھلائی کے کام میں اپنا حصہ ملائیں اور اپنے ہم وطن بھائیوں کی خیر خواہی
کریں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
جانشین
امیراہلسنت کی علامہ نثار علی اُجاگر صاحب کے والد صاحب کے انتقال پر ان کے
گھر جاکر تعزیت

گزشتہ
رات 22 دسمبر 2022ء بروز جمعرات جانشین امیراہل سنت نے علامہ نثار علی اُجاگر صاحب کے والد صاحب کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی ۔
دورانِ
ملاقات جانشین امیراہل سنت نے لواحقین کو صبر
کی تلقین کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرتے
ہوئے دعائے مغفرت کروائی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری بھی موجود
تھے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

17
دسمبر 2022ء بمطابق 23جمادی الاولیٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا
جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں
عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و
حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی و معاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی
پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:بعض اوقات کسی کو معاف کردینے کے بعد
بھی دل اس کی طر ف مائل نہیں ہوتا ،اس صورت میں کیا کیا جائے؟
جواب: دوستی تو اللہ پاک کوراضی کرنے کے لیے کی جاتی ہے، ایسے دوست کو معاف کرنے کے باوجود دل میں
نفرت باقی رہ جاتی ہوتو اسے دورکرنے کی کوشش کی جائے ،یہ نفرت اچھی نہیں ،اس کی وجہ سے بھی کئی
خرابیاں پیداہوتی ہیں،اپنے دوست کی دینی
خصوصیات کو یادکیا جائے ،کوشش کرنے سے بھی
کامیابی ہوجاتی ہے۔
سوال: صبرکی توفیق کے ساتھ
مصیبت کی دعاکرنا کیسا؟
جواب:
ایسی دعانہیں کرنی چاہیے کہ اگرمصیبت کے ساتھ صبرکی
توفیق بھی مل گئی تو تکلیف تو ہوگی، حدیث پاک میں صبر کے بجائے عافیت
کی دعامانگنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔
سوال:ضمیرکسے کہتے ہیں؟
جواب: بندے کے اندرکی ایک کیفیت کا نام ہے جو درست رہنمائی
کرتی ہے ۔
سوال:
باطنی بیماریوں کا علاج کیسےکیا
جائے؟
جواب:باطنی بیماریوں کا تعلق دل سے ہوتاہے جیسے ریا،حسد،کینہ
وغیرہ، باطنی بیماریوں کی معلومات ہونی
چاہئیں،ان کے عذابات پڑھے جائیں،ان سے بچنے کے فضائل کا مطالعہ کیا جائے تو ان سے
بچنے کا ذہن بن سکتاہے،اس کے بچنے کے اسباب بھی اختیارکیے جائیں ،اس نیک بندے کی
صحبت اختیارکی جائے جوان کی معلومات بھی رکھتاہو اوران سے بچنےکی بھی کوشش کرتاہو،ایسے کی صحبت ہزارکتابوں کے مطالعہ سے زیادہ
فائدہ دے گی،دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیں گے تو باطنی بیماریوں کے علاج میں آسانی ہوگی ۔اِن شاۤء اللہُ الکریم
سوال: تنہائی میں ڈرلگتاہو تو کیا کریں؟
جواب:یَارَءُوْفُ یَارَءُوْفُ پڑھتے رہنے سے خوف دورہوگا؟
سوال: اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کادربارکہاں ہے؟
جواب: بریلی شریف(ہند) میں ہے۔
سوال: کیا نیک خیالات اورنیک دوستیاں کام آتی ہیں؟
جواب: جی ہاں! اگربندے
کے خیالات اچھے ہوں توخواب بھی اچھے آتے ہیں، اگرخیالات بُرے ہوں تو خواب بھی بُرے
آتے ہیں، اسی طرح اچھی صحبت اوراچھے دوست مرتے وقت کام آتے ہیں ،ہوسکتاہے وہ اس کے
سامنے کردیے جائیں اوراس کا خاتمہ اچھا ہوجائے،اگربندے کی دوستی شرابیوں
جواریوں،گالیاں بکنے والوں اوربُرے لوگوں
سے ہوں گی تو مرتے وقت بُراخاتمہ ہونے کا خوف بڑھ جاتاہے، دوستی اچھے اورنیک لوگوں
سے کرنی چاہئے۔
سوال:
اِس ہفتے کارِسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت سے جِنّات کے بارے میں سوال جواب
“ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے
کیا دُعا دی ؟
جواب: ياربّ المصطفےٰ !جو کو ئی 17 صفحات کا رسالہ ” امیرِاہلِ سنّت سے جِنّات کے بارے میں سوال جواب“پڑھ یا سن لے اُسے ہر
طرح کی آفات وبلیات اور شریر جِنّات کے شر سے محفوظ فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔

انسانوں
کے لئے صحت اور بیماری زندگی کا حصہ ہے۔ کبھی انسان بھرپور صحت سے لطف اندوز ہوتا
ہے تو کبھی بیماری میں مبتلا ہو کر صبرو شکر کرتے ہوئےگناہوں سے پاک ہوجاتا ہے۔
دین اسلام نے ہمیں حالت بیماری میں بھی رب عَزَّوَجَلَّ کا شکر بجالانے کی ترغیب دلائی ہے۔
بیماری
پر صبر کرنے اور بیماری کی فضیلت سے عاشقان رسول کو آگاہ کرنے کے لئے شیخ طریقت
امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”بیماری کے فضائل“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” بیماری کے فضائل “ پڑھنے یا
سن لے اُس کی جسمانی بیماریاں ٹھیک کردے اور گناہوں کی بیماریوں سے بھی شفادے کر
اس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
عالمی
سطح پر شعبہ مدنی کورسز کے تحت نومبر 2022 ء میں لگنے والی کلاسز کی کارکردگی

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت اوورسیز میں مختلف ریجنز
میں ڈیلی کلاسز کا سلسلہ ہے اس میں کورس تفسیر صراط ُالجنان،فقہ کورس اور علمِ دین
کے حلقے کی کلاسز لی جاتی ہیں، اس سلسلے میں نومبر 2022 ء کی کارکردگی
پیشِ خدمت ہے۔
تفسیر
صراط ُالجنان کورسز کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 484
فقہ
کورسز کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 147
علمِ
دین کے حلقےکی کلاسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 96
نومبر2022
ء میں شعبہ کفن دفن کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی
کاموں کی کارکردگی

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ملک و بیرون ممالک میں مختلف شعبہ جات میں
دینی کام جاری ہے ان ہی میں ایک شعبہ کفن دفن بھی ہے۔ نومبر2022 ء میں اس شعبے کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
بیرونِ ملک میں ہونے والے کفن دفن اجتماعات کی
تعداد:125
ان
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 774
پاکستان
میں ہونے والے کفن دفن اجتماعات کی
تعداد:2 ہزار 532
کفن
دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15 ہزار 28

دعوتِ
اسلامی کے تحت 18دسمبر2022ء بروز
اتوار میر پور کشمیر ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی نگران و شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ’’ اطاعت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے
حوالے سے ذہن سازی کی نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے
جوابات بھی دیئے۔

19
دسمبر 2022 ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں
مدنی مشورہ منعقد ہوا۔مدنی مشورے میں عالمی سطح بالخصوص ناروے میں مقیم نیک اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
بیرونِ
ملک اور بیرون شہر کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔مدنی مشورے میں نیو
مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے کلام ہوا۔مزید شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے
سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔
علاوہ
ازیں وہ اسلامی بہنیں جو پہلے دینی کام کرتی تھیں
مگر اب کسی مجبوری کی وجہ سے نہیں کر پا رہی ہیں ان کو جمع کرکے ان کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد کرنے کا طے کیا گیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ مدرسۃُ المدینہ گرلزکے تحت20 دسمبر 2022ءبروز منگل
پاکستان کی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی
بہنوں کی تعداد22تھی ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 19 دسمبر 2022ء بروز پیر ملتان ہائی
کورٹ لیڈیز وکلا بار میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 17 لیڈیز
وکلانے شرکت کی۔
پاک
سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی رحمت‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے بعد شخصیات خواتین کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت
دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
آخر
میں لیڈیز وکلا نے فیڈ بیک دیتے ہوئے وقتاً
فوقتاًاس طرح کےسیشن رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔