پیرنٹ مینجمنٹ
میٹنگ اسکول مینجمنٹ اور والدین کے تعلقات بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تعلیمی
کامیابیوں اور سیکھنے کے عمل میں ان کی مشکلات کو جاننےکا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میٹنگ
میں والدین اوراسکول مینجمنٹ تعلیمی عمل کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت کرتے ہیں۔ ان میٹنگز کی بدولت والدین یہ بھی سیکھ
سکتے ہیں کہ وہ گھر میں اپنے بچوں کے تعلیمی مسائل کس طرح حل کریں۔
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم، گلشن کیمپس ۲میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ کا انعقاد
ہوا۔اس میٹنگ میں دارالمدینہ کے دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے CEOڈاکٹر دانش اقبال عطاری ، بورڈ ممبر اور
صوبائی ذمہ دار سندھ مدنی رضا عطاری،ڈائریکٹر ایجوکیشن عابد سہیل عطاری ،کلسٹر دینیات
مینیجر ایاز مدنی ،کلسٹر ایجوکیشن مینیجر محمد عثمان اور کلسٹرایڈمن مینیجر محمد
احمد نے بھی شرکت کی اور تعلیمی اورانتظامی امور پر والدین سے بات چیت کی ۔
پیرنٹ مینجمنٹ
میٹنگ میں والدین کی ایک تعداد نے تعلیمی امور پر اطمینان کا اظہار کیااوردینی تعلیم وتربیت کے حوالے سے
مشورے بھی دیے۔ علاوہ ازیں والدین کو بچوں کی درست تربیت کے حوالے سے مفید
مشورے بھی دیے گئے۔
آخرمیں
دارالمدینہ کے ذمہ داران نے کیمپس ٹیچرز کے ساتھ تعلیمی امور اور (ERP)کے
نفاذ کےحوالے سے مشاورت کی۔ اساتذہ کے مسائل اور ان کی تجاویز کو سنا گیا ، اورتعلیمی
اور تدریسی امور پر ان کی تربیت کی گئی ۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو
کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)
دارالمدینہ ،کراچی کیمپسز کے سیکنڈری کلاسز کے
طلبہ کا تعلیمی دورہ اور تربیتی بیان
تعلیمی دورے سیکھنے
کے عمل کو یادگار بناتے ہیں ۔ کلاس روم میں سیکھے گئےاسباق کی عملی تفہیم میں
مددگار ثابت ہوتے ہیں۔مستقبل کی ترجیحات میں مدد ملتی ہے،یقیناًمستقبل کے بارے میں
بروقت آگاہی طلبہ کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں کامیابی کے لیے ضروری مہارتوں،
علم اور ذہنیت سے آراستہ کرتی ہے اوراس آگاہی کے نتیجے میں وہ اپنی تعلیم اورکیریئر
کے بارے میں زیادہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ دارالمدینہ اپنے طلبہ کو تعلیمی دوروں
اور تربیتی نشستوں کے ذریعے وقتاً فوقتاً ایسے مواقع فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے
وہ اپنی تفہیم کو بہتر بناسکیں۔
دارالمدینہ
بوائز کیمپسز،کراچی کے سیکنڈری کلاسز میں پڑھنے والے طلبہ نے عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں مدنی چینل ، المدینۃ العلمیہ ، آئی ٹی ، دورہ حدیث ایریا اور دیگر
مختلف شعبوں کا تعلیمی دورہ کیا۔ تعلیمی دورے کے بعد طلبہ کا تربیتی سیشن ہوا ۔
تربیتی سیشن میں
بیان کرتے ہوئے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے نگران مجلس اور دارالمدینہ کے رکن مجلس
ابو زہیرمحمد زبیر عطاری المدنی نے طلبہ سے ان کے مستقبل کے حوالے سے سوالات کیے
اور اپنے مفید مشورے و تجربات بھی بیان کیے۔ رکن مجلس نے کہا کہ سب سے پہلے یہ طے
کرلیجیےکہ آپ نے کیاکرنا ہے؟ آپ کو جس مضمون ،کام یا شعبے میں زیادہ دلچسپی ہو ،اس طرف اپنی
بھرپورتوجہ دیجیے ،اس حوالے سے معلومات اورمفید مشوروں کے لیے دارالمدینہ آپ کی
راہنمائی کرے گا۔
طلبہ کے اس
تعلیمی دورے سے مختلف تصورات کے بارے میں ان کی سمجھ میں اضافہ ہوگا اور طلبہ میں
فیصلہ سازی کی مہارت اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔(رپورٹ: غلام
محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)
گزشتہ روز رکنِ شوریٰ و کنزالمدارس بورڈ پاکستان
کے چیئر مین مولانا حاجی جنید عطاری مدنی کی پیر حامد سرفراز صاحب سے ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری
مدنی نے پیر حامد سرفراز صاحب کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئےفاتحہ
خوانی پڑھی اور اُن کے لئے دعائے مغفرت کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ کے اجیر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے
دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام
اجیر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے سٹی ذمہ دار محمد ندیم عطاری کے ہمراہ
اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں اپنے کام احسن انداز میں کرنےکا
ذہن دیا۔۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے
سٹی ذمہ دار محمد ندیم عطاری کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن اور ماڑی پور ٹاؤن میں قائم
تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے اسٹور کا جائزہ لیا نیز شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد سے اسپیشل پرسنز کا ایک
ماہ پر مشتمل مدنی قافلہ سفر پر روانہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں 3 دن،12 دن ،ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل
میں سفر کرتے رہتے ہیں۔
گھوٹکی شہر میں قائم مختلف کالجز اور ہائیر سکینڈری
اسکولز کا وزٹ، پرنسپلز سے ملاقات
طلبہ و طالبات کی احسن انداز میں کردار سازی
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ
روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبۂ سند کے شہر گھوٹکی میں قائم مختلف کالجز اور
ہائیر سکینڈری اسکولز کا وزٹ کیا اورپرنسپلز
سے ملاقات کی۔
دورانِ وزٹ صوبائی نگران شعبہ تعلیم جنید عطاری
نےاسکولز اور کالجز میں اسٹوڈنٹس کے درمیان ”دماغ اللہ عزوجل کی بہت بڑی
نعمت ہے“ کے موضوع پر لیکچر
دیا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات
کا تعارف کروایا۔
بعدازاں اسٹوڈنٹس کے درمیان ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار ثناء اللہ عطاری ، گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ نگران اور تحصیل
نگران اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: ثناء اللہ عطاری ڈسٹرکٹ
ذمہ دار شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فاضل پور میں نئے قائم ہونےوالے فیضانِ صحابیات
کا وزٹ، مختلف امور پر تبادلۂ خیال
20 نومبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے فاضل پور میں نئے قائم ہونےوالے
فیضانِ صحابیات کا وزٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل نگران، مقامی ذمہ داران
اور صوبائی ذمہ دار عبدالماجد عطاری کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے فیضانِ صحابیات کی آبادکاری پر پر کلام کیا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ نے فیضانِ صحابیات میں
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے اور ماہِ نومبر میں ہی فیضانِ صحابیات کی
افتتاحی تقریب منعقد کرنے پر مشاورت کی
نیز دیگر دینی کاموں کے حوالے سے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ راجن پور میں تحصیل سطح کے ذمہ
دار، نگران اور صوبائی ذمہ دار کا مدنی مشورہ
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (دعوتِ اسلامی) کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 20 نومبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ راجن
پور، صوبہ پنجاب میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تحصیل سطح کے ذمہ دار، نگران اور
صوبائی ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس
عطاری نے فیضانِ صحابیات کی آباد کاری کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا بستہ (اسٹال) لگانے کی ترغیب دلائی۔
بستی کوتوال،
چوک کمہاراں والا ملتان میں مدنی مشورہ، یوسی نگران سمیت مقامی ذمہ داران
کی شرکت
بستی کوتوال، چوک کمہاراں والا ملتان میں 19 نومبر 2023ء کو
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی
نگران، صوبائی ذمہ دار عبد الماجد عطاری اور مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
معلوما ت کے مطابق نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری
نے فیضانِ صحابیات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اس کی آباد کاری پر کلام کیا نیز
روحانی علاج کے بستے کا افتتاح کرنے اور شارٹ کورسز کے اجراء کے حوالے سے مشاورت
کی۔
ملتان کے علاقے محمد پورہ میں قائم فیضانِ
صحابیات میں 18 نومبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں ڈویژن نگران سادات عطاری، نگرانِ شعبہ محمد الیاس قریشی عطاری اور صوبائی
ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے شرکت کی۔
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد مولانا حاجی محمد شاہدعطاری مدنی نے فیضانِ
صحابیات کی تعداد میں اضافہ کرنے، گلی گلی مدرسۃ المدینہ گرلز کی پلاننگ کرنے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔
جامعۃ المدینہ گرلز فیضان عائشہ صدیقہ راولپنڈی
میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد
راولپنڈی شہر میں واقع دعوتِ اسلامی کےجامعۃ
المدینہ گرلز فیضان عائشہ صدیقہ میں 15 نومبر 2023ء کو ہفتہ وار اجتماع سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
طالبات، معلمات نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن کی بھی آمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اجتماع کے اختتام پر جامعۃ المدینہ گرلز کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمہ و معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
خواتین کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
16نومبر 2023ء کو صوبہ خیبرپختونخوا کی مردان ڈویژن کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ خیبر پختونخوا اورڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
Dawateislami