کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں 13 نومبر 2023ء کو شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ ملک سے اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ جبکہ کراچی کی ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ابتداءً شعبے کے نظام میں بہتری لانے کے متعلق کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے درپیش مسائل بیان کئے جس کے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حل بتائے۔

اس کے علاوہ عالمی سطح کی ذمہ دار (شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز) نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

11 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں شعبے کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادیِ عطار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حیا کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اپنی آنکھوں کی حفاظت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

کینیڈا میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 نومبر 2023ء کو اسلامی بہنوں کے 8  دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مانٹریال (Montreal) اور لاوال (Laval)شہر کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی خواتین کے درمیان ہونے والے اجتماعات، مدنی مذاکرہ و رسالہ کارکردگی اور گھر درس کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مذکورہ شہروں میں فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم کے حوالے سے کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ومدنی مذاکرے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں ون ڈے سیشن، آیئے نماز سیکھئے اور دیگر کورسز منعقد کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کوئٹہ میں شعبہ فیضانِ مرشد کے محمد طاہر عطاری کی رہائش گاہ پر نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے  کوئٹہ ایئربیس پر ریٹائرڈ ملازمین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے ملازمین کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ دعا ٹریڈرز آفس میں طاہر خلجی اور افضل خلجی سمیت دیگر تاجران سے ملاقات کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے گفتگو کی۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے کوئٹہ ہی میں قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے ایڈمن سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے بارے میں بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دسمبر 2023ء میں ہونے والے ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تیاری کے حوالے سے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق کوئٹہ میں شعبے کی نمایاں کارکردگی پر نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی کی موجودگی میں کوئٹہ ڈویژن کے نگران عرفان عطاری کے ہاتھوں صفیان عطاری کو تعریفی سند دی گئی۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے کوئٹہ سائنس کالج کے پرنسل اور لیکچرار سے ملاقاتیں کیں نیز انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے بارے میں بریفنگ دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو علمِ دین سیکھنے کا ذہن دینے اور انہیں نیکی کرنے کی ترغیب دلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ قلات، صوبہ بلوچستان میں علمائے کرام سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے علمائے کرام کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے حوالے سے بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

14 نومبر 2023ء کو صوبہ بلوچستان کے شہر قلات میں بعد نمازِ ظہر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بلوچستان کے شیڈول پر موجود نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سبسکریبشن  کے حوالے سے کلام کیا اور اہداف طے کئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے دارالعلوم غوثیہ قلات میں مہتممِ اعلیٰ صاحب سے ملاقات کی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جبکہ بعد نمازِ مغرب قلات میں ہی مدرسۃ المدینہ بالغان کے قاری ناصر عطاری سے ملاقات کی شرکا کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس موقع پر ذمہ داران عبد الحمید عطاری اور ناصر عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت علمِ دین کی اشاعت کا جذبہ رکھتے ہوئے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے شخصیت میر محمد سلیمان اور سیف اللہ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

شخصیات سے گفتگو کے دوران نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے کلام کیا اور شخصیات کو اس کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علمِ دین کی اشاعت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ دسمبر 2023ء میں ہونے والے ایونٹ ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تیاری، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پرموشن،  سرکولیشن اور سالانہ سبسکریبشن بڑھانے کے سلسلے میں 12 نومبر تا 16 نومبر 2023ء کو نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی ذمہ داران کے ہمراہ بلوچستان کے شیڈول پر تھے۔

تفصیلات کے مطابق 13 نومبر 2023ء کو بلوچستان کے شہر خضدار میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں خصوصاً قمر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے اپنے اہداف اور نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے مولانا نعیم عطاری مدنی نے اسکول انتظامیہ اور اسٹوڈنٹس کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ہدف لیا نیز جامعہ قاسمیہ میں مولانا عبد الباسط صاحب سے ملاقات ہوئی۔

اسی طرح خضدار پریس کلب میں صحافی حضرات (پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل،چیئرمین منیر احمد زہری،صحافی عبدالجبار بلوچ، یونس بلوچ ،ثناء اللہ شاہ، عبدالواحد شاہوانی،وسیم انور)سے نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایا اوراس کی پرموشن کے حوالے سےگفتگو کی۔

اس شیڈول میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی کے ہمراہ مکتبۃ المدینہ کے صوبائی ذمہ دار حاجی انور عطاری،میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی خضدار کے ذمہ دار شیر محمد عطاری اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اندرونِ سندھ سے تشریف لائے ہوئے علما و مشائخ (جن میں مفتی ابراہیم قادری سکھر، مفتی حق نبی سکندری شاہ پور چاکر، مفتی نور نبی سکندری شاہ پور چاکر، مفتی منظور عباسی قاسم آ باد، مفتی مولانا یامین جمالی اورپیر حضور بخش مسکین پور شامل تھے) کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں آمد ہوئی جہاں مولانا محب عطاری مدنی اور مولانا عتیق الرحمٰن عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام علماو مشائخ کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد کا وزٹ کروایا اور دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں۔آخر میں مفتی ابراہیم قادری سمیت دیگر علما و مشائخ نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 18 نومبر 2023ء بروز ہفتہ مختلف علاقوں سےآئے ہوئے اسلامی بھائیوں کے درمیان کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے کفن دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے متعلق اُن کی رہنمائی کی۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا اور پلے اسٹور پر موجود ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

18 نومبر 2023ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آئے ہوئے فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں کے درمیان کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس دیگر اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔

کفن دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے حوالے سے اُن کی تربیت کی۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے پلے اسٹور پر موجود ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)