ماں باپ کو اپنی اولادکی تربیت کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 17صفحات کا رسالہ ”ماں کا پچھتاوا“ پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”ماں کا پچتھاوا“پڑھ یا سُن لے اُس کے ماں باپ اس سے راضی ہوں اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرمادے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Download


قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 14دسمبر 2023ء   بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ سیکٹر 5 نارتھ کراچی سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ دیارِ مہر مارکی اینڈ میرج ہال بائی پاس روڈ لیہ پنجاب میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، نورانی مسجد نشتر اسکوائر ملیر کراچی میں رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، جامع مسجد رضا کورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، جامع مسجد کلثوم شاہ فیصل کالونی نمبر 3کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطاری مدنی اور جامع مسجد غوثیہ بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


چیچہ وطنی پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں (صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری، ڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا عابد عطاری مدنی، تحصیل ذمہ دار حافظ نسیم عطاری اور نگرانِ تحصیل اوکاڑہ محمد شفیق عطاری) نے بستہ لگایا اور اجتماع میں آنے والے عاشقانِ رسول کو اپنے شعبے کے متعلق بریفنگ دی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

چیچہ وطنی پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں (صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری، ڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا عابد عطاری مدنی، تحصیل ذمہ دار حافظ نسیم عطاری اور نگرانِ تحصیل اوکاڑہ محمد شفیق عطاری) نے بستہ لگایا اور اجتماع میں آنے والے عاشقانِ رسول کو اپنے شعبے کے متعلق بریفنگ دی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل جھنگ میں شعبے کے مختلف دینی کاموں میں شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ تحصیل جھنگ میں قائم اوراقِ مقدسہ کے اسٹور کا وزٹ کیا، ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ایک پرائیویٹ اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 11 دسمبر 2023ء بروز پیر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شیخوپورہ تحصیل  مشاورت خرم عطاری، ڈویژن ذمہ دار افضل عطاری، عبدالرحمٰن عطاری، شہباز عطاری اور شہباز عطاری نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور دیگر اہم نکات پر کلام کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے تقرری ، دینی کاموں کے اہداف ، دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل ، تنظیمی سیٹ اپ پھیلانے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 دسمبر 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے مدنی مذاکرہ ہال میں شعبہ مدنی قافلہ کے نگران، صوبائی ذمہ داران اور 12 ماہ کے عاشقانِ رسول کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے مدنی قافلہ کیسے تیار کیا جائے؟ مدنی قافلے کے دوران کن باتوں کا خیال رکھنا ہے؟ اس کے متعلق مدنی پھول بیان کئے۔اسلامی بھائیوں کی جانب سے سوالات کا سلسلہ ہوا جس کے نگرانِ پاکستان مشاورت نے جوابات ارشاد فرمائے۔بعدازاں مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

انسان کو دینی و دنیوی ہر شعبے میں تربیت کی حاجت ہوتی ہے اور وہ اسکو کسی نہ کسی ذریعے سے حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے ۔

الحمداللہ !عاشقان رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی میں بھی مختلف کورسز ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک مدنی قافلہ کورس بھی ہے جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی کی تنظیمی اور اخلاقی تربیت کی جاتی ہے ۔

اس کورس میں عاشقان رسول کو 12دینی کام پریکٹکلی طور پرسکھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی دورہ، انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ،مدنی قافلوں کے اہداف، امیر قافلہ،مبلغ کو کیسا ہونا چاہیے، ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے نیز باطنی بیماریوں کی معلومات مع علاج اور ان سے بچنے کی تربیت کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ کھانےپینے سےلیکر سونے جاگنے تک کی سنتیں اور آداب عملی طور پر سکھائی جاتی اور مسنون دعائیں یاد کروائی جاتی ہیں۔اگر ابھی تک آپ نے یہ کورس نہیں کیا ہے تو ابھی اپنے ذمہ دار سے رابطہ فرمالیجئے اور قریبی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں تشریف لاکر اس کورس کی معلومات کرکے داخلہ لیجئے۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی)


فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے مدنی مذاکرہ ہال میں 11 دسمبر 2023ء بروز پیر ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ مدنی قافلہ کےنگران و  صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کی ابتدامیں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور پاکستان و صوبہ وائز شعبے کے ذمہ داران کی تقرری کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

شعبے کے اجیر اسلامی بھائیوں کے مدنی قافلوں کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبوں کے مدنی قافلے، طے شدہ اہداف اور کارکردگی سمیت دیگر موضوعات پر مشاورت کی اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں مدنی قافلہ کورس کے اختتام پرمیٹ  اپ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے کورس مکمل کرنے کے بعد اپنے علاقوں میں جاکر نیکی کی دعوت دیتے رہنے اور 12 دینی کاموں کو اپنے ذمہ داران سے مشاورت کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔ مزید ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے/کروانے اور جن سے ممکن ہو انہیں مسجد میں امامت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں تقسیم اسناد کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے  میں 9 دسمبر 2023ء کو فیضان مدینہ بہاولپور میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مزید 12 دینی کاموں میں سے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری اور اس کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے اور دسمبر2023ء کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے اہداف فراہم کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھلے جذبات کااظہار کیا۔(رپورٹ :احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


9 دسمبر2023ء  کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں دعوت اسلامی کے شعبہ عشر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے خود کفالت آمدن کا جائزہ لیا اور 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری اور اس کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور ماہِ دسمبر کے مدنی قافلوں میں سفر کروانےکے حوالے سے اہداف دیئے۔ (رپورٹ :احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )