
مسلمانوں
کو گناہوں سے توبہ کرنےاور قبر کے عذاب سے ڈرانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا
رسالہ ”قبر کی ہولناکیاں“ پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”قبر کی
ہولناکیاں“ پڑھ یا سُن لے، اُسےقبر کی ہولناکیوں
سے محفوظ فرما اور اس کی ماں باپ سمیت بلا حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ
حاجی اسد عطاری بیان فرمائیں گے

مسلمانوں
کے ساتھ ہمدردی کرنے اور اُن کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والی دینِ اسلام کی
عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 23 نومبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مردان
میرج ہال ملتان روڈ علی پور (ضلع مظفر گڑھ) سے رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی
مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ گجرات میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ لطیف آباد حیدر آباد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری، جامع مسجد انوارِ مدینہ سلامت پورہ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور
عطاری، فیضان اسلام مسجد ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، سبحانی
مسجد اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری اور مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
.jpg)
19-11-2023
کو فیضان مدینہ فیصل آباد کے مدنی مذاکره ہال میں نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد ڈویژن،
نگران ، سٹی نگران ، ٹاؤن نگران اور شعبہ
جات ذمہ داران (فیصل آبادسٹی) کا مدنی مشورہ فرمایا ۔
مدنی مشورے میں فیصل آباد ڈویژن نگران ، سٹی نگران ، ٹاؤن
نگران اور شعبہ جات ذمہ داران (فیصل آبادسٹی) ذمہ داران
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پیشگی و عملی جدول ، حاضری
رپورٹ جنوری تا اکتوبر (2023) فیصل آبادسٹی شعبہ جات،اور شعبہ جات کی کارکردگی کیفیت
کے ساتھ (ممتاز، مناسب، کمزور انفرادی اور اجتماعی کتنے شعبہ جات ممتاز، کتنے بہتر
، کتنے کمزور کیفیت گراف کے ساتھ) اور مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دوسروں کو
کروانے کے متعلق قیمتی مدنی پھول ارشاد
فرمائے اور آخر میں دعا فرمائی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
فیضان مرشد
ڈیپارٹمنٹ کا نگران پاکستان کی بارگاہ میں حاضری اور مختلف تربیتی سیشن
.jpg)
دعوت اسلامی کے فیضان مرشد ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18نومبر2023ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں اجتماع ہواجس میں فیضان
مرشد ڈیپارٹمنٹ کے نگران مجلس و شعبے کےتمام ذمہ داران (
پاکستان ) نے شرکت کی ۔
نیز 18
نومبر2023ء کو ہی اجتماعی طور پر تمام ذمہ داران نے مدنی مذاکرہ میں شرکت کی۔ بعد مدنی مذاکرہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری
نے فیضان مرشد ڈیپارٹمنٹ کا مدنی حلقہ لگایا اور مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔ مدنی مذاکرےکے بارے میں سوالات بھی
ہوئے اور ذمہ دارا ن کی طرف سے بھی
سوالات ہوئے جن کے نگران پاکستان مشاورت نے جوابات ارشاد فرمائے ۔
اسی طرح 19نومبر2023ء
بروز اتوار کو فیضان مرشد ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران میں مختلف تربیتی سیشن
ہوئے جس میں اسلامی بھائیوں کو اپنے شعبے میں دینی کام کو بڑھانے اور دیگر امور پر رہنمائی کی گئی۔ بعد ظہر نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس میں نیکی کرنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے بارے میں فرمایانیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول کے
ساتھ منسلک رہنے کے بارے میں بھی مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اجتماع کے آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ممتاز کار کردگی والے ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے جبکہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعا بھی فرمائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
.jpg)
پیرنٹ مینجمنٹ
میٹنگ اسکول مینجمنٹ اور والدین کے تعلقات بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تعلیمی
کامیابیوں اور سیکھنے کے عمل میں ان کی مشکلات کو جاننےکا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میٹنگ
میں والدین اوراسکول مینجمنٹ تعلیمی عمل کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت کرتے ہیں۔ ان میٹنگز کی بدولت والدین یہ بھی سیکھ
سکتے ہیں کہ وہ گھر میں اپنے بچوں کے تعلیمی مسائل کس طرح حل کریں۔
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم، گلشن کیمپس ۲میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ کا انعقاد
ہوا۔اس میٹنگ میں دارالمدینہ کے دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے CEOڈاکٹر دانش اقبال عطاری ، بورڈ ممبر اور
صوبائی ذمہ دار سندھ مدنی رضا عطاری،ڈائریکٹر ایجوکیشن عابد سہیل عطاری ،کلسٹر دینیات
مینیجر ایاز مدنی ،کلسٹر ایجوکیشن مینیجر محمد عثمان اور کلسٹرایڈمن مینیجر محمد
احمد نے بھی شرکت کی اور تعلیمی اورانتظامی امور پر والدین سے بات چیت کی ۔
پیرنٹ مینجمنٹ
میٹنگ میں والدین کی ایک تعداد نے تعلیمی امور پر اطمینان کا اظہار کیااوردینی تعلیم وتربیت کے حوالے سے
مشورے بھی دیے۔ علاوہ ازیں والدین کو بچوں کی درست تربیت کے حوالے سے مفید
مشورے بھی دیے گئے۔
آخرمیں
دارالمدینہ کے ذمہ داران نے کیمپس ٹیچرز کے ساتھ تعلیمی امور اور (ERP)کے
نفاذ کےحوالے سے مشاورت کی۔ اساتذہ کے مسائل اور ان کی تجاویز کو سنا گیا ، اورتعلیمی
اور تدریسی امور پر ان کی تربیت کی گئی ۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو
کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)
دارالمدینہ ،کراچی کیمپسز کے سیکنڈری کلاسز کے
طلبہ کا تعلیمی دورہ اور تربیتی بیان
.jpg)
تعلیمی دورے سیکھنے
کے عمل کو یادگار بناتے ہیں ۔ کلاس روم میں سیکھے گئےاسباق کی عملی تفہیم میں
مددگار ثابت ہوتے ہیں۔مستقبل کی ترجیحات میں مدد ملتی ہے،یقیناًمستقبل کے بارے میں
بروقت آگاہی طلبہ کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں کامیابی کے لیے ضروری مہارتوں،
علم اور ذہنیت سے آراستہ کرتی ہے اوراس آگاہی کے نتیجے میں وہ اپنی تعلیم اورکیریئر
کے بارے میں زیادہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ دارالمدینہ اپنے طلبہ کو تعلیمی دوروں
اور تربیتی نشستوں کے ذریعے وقتاً فوقتاً ایسے مواقع فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے
وہ اپنی تفہیم کو بہتر بناسکیں۔
دارالمدینہ
بوائز کیمپسز،کراچی کے سیکنڈری کلاسز میں پڑھنے والے طلبہ نے عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں مدنی چینل ، المدینۃ العلمیہ ، آئی ٹی ، دورہ حدیث ایریا اور دیگر
مختلف شعبوں کا تعلیمی دورہ کیا۔ تعلیمی دورے کے بعد طلبہ کا تربیتی سیشن ہوا ۔
تربیتی سیشن میں
بیان کرتے ہوئے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے نگران مجلس اور دارالمدینہ کے رکن مجلس
ابو زہیرمحمد زبیر عطاری المدنی نے طلبہ سے ان کے مستقبل کے حوالے سے سوالات کیے
اور اپنے مفید مشورے و تجربات بھی بیان کیے۔ رکن مجلس نے کہا کہ سب سے پہلے یہ طے
کرلیجیےکہ آپ نے کیاکرنا ہے؟ آپ کو جس مضمون ،کام یا شعبے میں زیادہ دلچسپی ہو ،اس طرف اپنی
بھرپورتوجہ دیجیے ،اس حوالے سے معلومات اورمفید مشوروں کے لیے دارالمدینہ آپ کی
راہنمائی کرے گا۔
طلبہ کے اس
تعلیمی دورے سے مختلف تصورات کے بارے میں ان کی سمجھ میں اضافہ ہوگا اور طلبہ میں
فیصلہ سازی کی مہارت اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔(رپورٹ: غلام
محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)
.jpg)
گزشتہ روز رکنِ شوریٰ و کنزالمدارس بورڈ پاکستان
کے چیئر مین مولانا حاجی جنید عطاری مدنی کی پیر حامد سرفراز صاحب سے ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری
مدنی نے پیر حامد سرفراز صاحب کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئےفاتحہ
خوانی پڑھی اور اُن کے لئے دعائے مغفرت کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ کے اجیر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے
دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام
اجیر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے سٹی ذمہ دار محمد ندیم عطاری کے ہمراہ
اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں اپنے کام احسن انداز میں کرنےکا
ذہن دیا۔۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے
سٹی ذمہ دار محمد ندیم عطاری کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن اور ماڑی پور ٹاؤن میں قائم
تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے اسٹور کا جائزہ لیا نیز شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد سے اسپیشل پرسنز کا ایک
ماہ پر مشتمل مدنی قافلہ سفر پر روانہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں 3 دن،12 دن ،ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل
میں سفر کرتے رہتے ہیں۔
گھوٹکی شہر میں قائم مختلف کالجز اور ہائیر سکینڈری
اسکولز کا وزٹ، پرنسپلز سے ملاقات

طلبہ و طالبات کی احسن انداز میں کردار سازی
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ
روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبۂ سند کے شہر گھوٹکی میں قائم مختلف کالجز اور
ہائیر سکینڈری اسکولز کا وزٹ کیا اورپرنسپلز
سے ملاقات کی۔
دورانِ وزٹ صوبائی نگران شعبہ تعلیم جنید عطاری
نےاسکولز اور کالجز میں اسٹوڈنٹس کے درمیان ”دماغ اللہ عزوجل کی بہت بڑی
نعمت ہے“ کے موضوع پر لیکچر
دیا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات
کا تعارف کروایا۔
بعدازاں اسٹوڈنٹس کے درمیان ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار ثناء اللہ عطاری ، گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ نگران اور تحصیل
نگران اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: ثناء اللہ عطاری ڈسٹرکٹ
ذمہ دار شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فاضل پور میں نئے قائم ہونےوالے فیضانِ صحابیات
کا وزٹ، مختلف امور پر تبادلۂ خیال

20 نومبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے فاضل پور میں نئے قائم ہونےوالے
فیضانِ صحابیات کا وزٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل نگران، مقامی ذمہ داران
اور صوبائی ذمہ دار عبدالماجد عطاری کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے فیضانِ صحابیات کی آبادکاری پر پر کلام کیا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ نے فیضانِ صحابیات میں
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے اور ماہِ نومبر میں ہی فیضانِ صحابیات کی
افتتاحی تقریب منعقد کرنے پر مشاورت کی
نیز دیگر دینی کاموں کے حوالے سے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ راجن پور میں تحصیل سطح کے ذمہ
دار، نگران اور صوبائی ذمہ دار کا مدنی مشورہ

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (دعوتِ اسلامی) کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 20 نومبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ راجن
پور، صوبہ پنجاب میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تحصیل سطح کے ذمہ دار، نگران اور
صوبائی ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس
عطاری نے فیضانِ صحابیات کی آباد کاری کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا بستہ (اسٹال) لگانے کی ترغیب دلائی۔