15 ستمبر تا 16 نومبر 2023ء تک 63 دن کا
کورس، مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
15 ستمبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 63 دن کے کورس کا آغاز
ہوا جس کا اختتام 16 نومبر 2023ء کو ہوا۔
دورانِ کورس مختلف دینی
ایکٹیویٹیز کا سلسلہ ہوا جن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا، درس و بیان اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنا،چوک درس دینا، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں
شرکت کرنا، مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کرنا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شامل تھا۔
علاوہ ازیں کورس میں شرکا کے درمیان ہونے والے
دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
٭شرکائے کورس نے 5 مرتبہ ختمِ قراٰن کیا٭دورانِ کورس تقریباً 4 لاکھ 23 ہزار مرتبہ دورودِ پاک پڑھا
گیا٭700 درس و بیانات کئے گئے٭80 مقامات پر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ہوئی
جن میں تقریباً 780 عاشقانِ رسول شریک ہوئے ٭12 ماہ مدنی قافلے کے لئے 3
اسلامی بھائی٭مدرس کورس کے لئے 4 اسلامی بھائی٭قاعدہ و ناظرہ کورس کے لئے 8 اسلامی
بھائی ٭اورجامعۃ المدینہ بوائز میں داخلہ لینے کے لئے 4 اسلامی بھائی تیار ہوئے
جبکہ 18 اسلامی بھائیوں نے 3 دن کےلئے ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔
نگرانِ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد عمر
سومرو سے اُن کے آفس میں ملاقات

17 نومبر 2023ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے
اوقاف دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی نگرانِ صوبائی وزیر اوقاف و
مذہبی امور محمد عمر سومرو سے اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔
معلومات کے مطابق ذمہ داران میں موجود نگرانِ
شعبہ رابطہ برائے اوقاف عمران عطاری نے نگرانِ صوبائی وزیر کو دعوتِ اسلامی کی
خدماتِ دین اور شعبہ رابطہ برائے اوقاف کے
تحت مزاراتِ اولیاء پر زائرین کی رہنمائی کرنے نیز حاضری کے آداب کے بارے میں
بریفنگ دی جس کو انہوں نے سراہا۔
جامع مسجد تاجدارِ مدینہ سمار کنڈانی میں شرکائے
مدنی قافلہ کے لئے تہجد اجتماع کا انعقاد
.jpg)
جامع مسجد تاجدارِ مدینہ سمار کنڈانی میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی قافلے میں شریک اسپیشل پرسنز کے درمیان تہجد اجتماع کا انعقاد کیا
گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجتماعِ پاک میں شعبہ اصلاحِ
اعمال کے سٹی ذمہ دار قاری اقبال عطاری نے اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ اجتماع اسلامی بھائیوں نے باجماعت تہجد
کی نماز ادا کی، قراٰنِ پاک کی تلاوت کی اور نیک انعامات پر عمل کرتے ہوئے فجر کی
نماز کے لئے علاقے کے عاشقانِ رسول کو جگایا۔
اسپیشل پرسنز
کے مدنی قافلے کے میمن مسجد نیو کراچی سیکٹر
5 ای میں دینی کام

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے گزشتہ
روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جو میمن مسجد نیو کراچی سیکٹر 5.E پہنچا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی قافلے میں عمومی اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے
اور نابینا اسلامی بھائی ) بھی
شامل ہیں جبکہ اسپیشل پرسنز کے لئے بیان ودعااور سیکھنے سکھانے کے حلقوں کے دوران
اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گئی۔

فیصل آباد، پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں 13 نومبر 2023ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی فاروق
جیلانی عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی اسلم عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری
کی موجودگی میں پاکستان مشاورت آفس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ ہوا۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں
کو مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، گھریلو
صدقہ بکس ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ ۔
ا س کے علاوہ جولائی، اگست اور ستمبر 2023ء میں
ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر کلام کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
اس موقع پر حاجی مزمل عطاری، شاہزیب عطاری اور مختلف
ڈیپارٹمنٹ کے نگران اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے
دعا کروائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
انڈونیشیا سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کی رکنِ
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا جائزہ
لینے کے لئے گزشتہ روز انڈونیشیا سے پاکستان آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے دارالحکومت
اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار
المدینہ عطاری سے ہوئی۔
اس موقع پر انڈونیشیا کے عاشقانِ رسول کے درمیان
ایک سیشن منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے نیکی کی دعوت
عام کرنے کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل بیان کئے۔
راہِ خدا عزوجل
میں سفر کرنے کے فضائل بیان کرنے کے بعد رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ
سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے
اندازِ تبلیغ کے بارے میں بتایا اور مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔
علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ حاجی
وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے اُن کے درمیان تحائف بھی
تقسیم کئے۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان مشاورت اور صوبائی آفس نگران اسلامی بھائیوں کی میٹنگ، اراکینِ شوریٰ کی شرکت

14 نومبر 2023ء کو فیصل آبا دکے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان مشاورت اور صوبائی آفس
نگران سمیت پاکستان مشاورت آفس کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں خصوصی طور پر
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی
قاری محمد ایاز عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری اور دیگر اہم
ذمہ داران بھی شریک تھے۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے 12 دینی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا جن میں بعض
درج ذیل ہیں:
٭صوبائی ذمہ دار تقرری کی موجودہ پوزیشن٭ڈیٹا
انٹری کی موجودہ پوزیشن٭تقرری مہم کا جائزہ٭تحصیل وائز جاجا کر کس طرح تقرری پوری کی جاسکتی ہے؟٭جامعۃ المدینہ بوائز و
مدرسۃ المدینہ بالغان کے اسلامی بھائیوں نیز کورسز اور اعتکاف کئے ہوئے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ذمہ
داریاں دینا۔

حافظ
آباد میں اسپیشل پرسنز کے والد صاحب کے ایصال
ِثواب کے لئے اجتماع منعقد ہواجس
میں صوبہ پنجاب اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
ذمہ دار نے” نیک کام کرنے اور برے کاموں سے بچنے“کے موضوع پر بیان کیا۔اس بیان کی گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ساہیوال
ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کا ڈویژن سطح پر مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کے زیرِ اہتمام 16نومبر 2023 ءکو ساہیوال
ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں تعلیمی امور ذمہ دار مولانا شفیق
عطاری مدنی و معاون رکن مجلس تعلیمی امور
سید انس عطاری نے تجویدی مسائل، تعلیمی امور اور انفرادی عبادت ومختلف
امور پر تربیت کی نیز دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت کروانے
کا ذہن دیا۔ شرکانے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

16
نومبر 2023ء کو جم خانہ حافظ آباد میں نیو مارکی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد الوہاب
عطاری نے بیان کیا اور دعائے خیر کروائی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی،
سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد عمر دراز عطاری
ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم حافظ آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

اسپائر
کالج حافظ آباد میں 16نومبر 2023ء کو محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل نوید احمد،وائس پرنسپل عابد
حسین ساقی،کالج ا سٹاف اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد الوہاب
عطاری نے ” آج کے نوجوان میں آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا کردار“ کے موضوع
پر بیان کیا ۔آخر میں اسٹوڈنٹس سمیت دیگر
شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی پروگرامز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:
محمد عمر دراز عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم حافظ آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
.jpg)
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے
تحت 16 نومبر 2023ء کو نگران تحصیل مشاورت محمد کاشف عطاری نے دوماٹی ٹھٹھہ میں زیرِ تعمیر مدرسۃ المدینہ بوائز کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر نگران تحصیل مشاورت نے وہاں ہونے والے تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا اور انہیں وقت پر مکمل کرنے اور اچھے مٹریل لگانے کا ذہن دیا نیز سارے کام شرعی اور تنظیمی اصول
کےساتھ سر انجام دینے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)