اللہ پاک کے فضل و
کرم اور مصطفٰی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی نظرِ
عنایت سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا دینی کام ملک و بیرونِ ملک کی خواتین میں ہر آنے والے
دن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اسی سلسلے میں سندھ
کے شہر کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام عالمی مجلس اور مجلس انٹرنیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جبکہ بیرون ملک اور بیرون
شہر میں رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ
انٹر نیٹ اس مدنی مشورے میں شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تمام
ممالک (خصوصاً ریجن
نگران اورشعبہ انٹر نیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں) کے دینی کاموں کی کارکردگی کا فالواپ لیا جس میں کئی اسلامی بہنوں کی کارکردگی 100 فیصد رہی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جس
میں اُن کا کہنا تھاکہ ہم لوگ مشورہ دیتے ہیں، لوگ ہم سے نجی معاملات میں مشورہ
کرتے ہیں۔مشورہ دینے والی امین ہے لہٰذا بہت سوچ و بیچار کے بعد مشورہ دینے کی
عادت بنائی جائے ۔