پشاور ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ، 8 دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا
پاکستان کے شہر پشاور، صوبہ خیبرپختونخوا میں دعوتِ
اسلامی کے تحت 18 نومبر 2023ء کو پشاور ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پشاور ڈویژن،
شعبہ ذمہ داران ، نگرانِ پشاور میٹروپولیٹن ، نگرانِ ڈسٹرکٹ ، ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ ذمہ داران ، نگرانِ تحصیل
و ٹاؤن اور تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے”خود دار بننا ضروری ہے “کے موضوع پر بیان کیا اوردینی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز پشاور
کے دینی کاموں میں درپیش مسائل کو حل کرنے
کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے
ہوئے اُن میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے
ترغیب دلائی اور اہداف کی تکمیل کا ذہن دیا ۔