18 نومبر 2023ء کو   دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پشاور شیڈول پر موجود نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ پشاور میں قائم فیضانِ صحابیات کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے”ذمہ داران کی تربیت “کے موضوع پر بیان کیا ۔

بعدِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے تنظیمی مسائل کا حل پیش کیا اور تقرری کے حوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی۔