اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دن کامدنی قافلہ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے کشمیر کی جانب سفر پر روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دارا ن نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ فیصل آباد ذمہ دار علی عمران عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار سہیل عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین )


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12 دن کامدنی قافلہ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے کشمیر کے سفر پر روانہ ہوا اس قافلے میں نابینا اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت ۔

اس موقع پر علی عمران عطاری مدنی فیصل آباد نابینا ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار سہیل عطاری نے بھی شرکت کی اور اسپیشل پرسنز کی تربیت کے ساتھ ساتھ سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا او رعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی ہوا ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ رضویہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے فیصل آباد میں قائم اسپیشل پرسنز آفس کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات ڈی او عبدالستار سے ہوئی۔

اس دوران ذمہ داران نے ڈی او کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا نیز نابینا افراد کے ادارے الفیصل کا بھی وزٹ ہوا جہاں موجود عاشقانِ رسول کو جامعۃ المدینہ نابینا افراد کا تعارف کروایا گیا۔

اسی طرح ذمہ داران نے نابینا افراد کے ادا رے المنار مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز کے داخلوں کے حوالے سے اہم نکات پر ٹیچر سے گفتگو ہوئی۔(رپورٹ:محمد شاہد عطاریاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ عالم چوک لنک بلال روڈ میں ایک ڈیف(معذور) اسلامی بھائی کے گھر پر بذریعہ مدنی چینل اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ کیا گیا۔

اس موقع پر گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار احسان عطاری اور گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار وقاص عطاری موجود تھے جنہوں نے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کرتے ہوئے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹوریٹ پنجاب آف اسپیشل ایجوکیشن لاہور کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ٹیچرز اور  ٹرینرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران احمد اویس عطاری (شعبہ تعلیم ذمہ دار پاکستان) اور قاری خالد محمود عطاری (شعبہ جسمانی معذور افراد پاکستان) نے سابق پرنسپل و ٹیچر، ٹرینر اور نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر جوہر ٹاؤن کے ٹیچرز کو مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا وزٹ کروایا جہاں اُن کی ملاقات رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ہوئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا صوبۂ سندھ کے شہر کراچی میں واقع گلشن ٹاؤن کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کراچی سٹی کے ذمہ داران محمد عمران عطاری اور جمیل عطاری نے شرکائے حلقہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں جامعۃ المدینہ (عالم کورس) میں داخلہ لینے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی(سندھ) میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ سٹی ذمہ دار عمران عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر ذمہ داران نے دینی کاموں کے ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں لاہور میں دعوت اسلامی کے شعبے رابطہ برائے معذور افراد کے ذمہ داران قاری محمد خالد محمود عطاری اور احمد اویس عطاری نے جسمانی معذور افراد کے ادارے PSRD (Pakistan society for the rehabilitation of the diabled )کا وزٹ کیا ۔

جہاں ادارے کے پرنسپل اور دیگر اسٹاف ممبران سے ملاقات کی اوردعوت اسلامی کی دینی خدمات اور اس کے شعبہ جات بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ تحفے میں دی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری) 


گزشتہ روز نگران شعبہ  اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری نے مالا کنڈ کے پی کے کا سفر کیا جہاں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے بہرے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا۔

نگران شعبہ نے حاضرین سے نماز کے موضوع پر گفتگو کیا نیز انکی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت بھی کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد احمد دین مدنی عطاری سرکاری ڈویژن ذمہ دار سپیشل پرسنز پشاور ڈویژن ، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری) 


20 مئی 2022ء بروز جمعہ صوبۂ خیبر پختونخوا کے مشہورشہر مردان میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا شیڈول رہا جس دوران انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹیچرز، پرنسپل اور اسپیشل اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔

بعدازاں اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری نے اشاروں کی زبان میں ’’اخلاقیات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔اس موقع پرنگرانِ شعبہ کے ہمراہ نگرانِ مردان مولانا محمد عارف عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد احمد دین عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 مئی 2022ء بروز جمعرات سٹی چار سدہ (KPK) میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اعظم خان اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل، ٹیچرز اور ڈیف اسٹوڈنٹ سے ملاقات کی۔

اس دوران سینٹر کے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری نے اشاروں کی زبان میں ’’اخلاقیات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد احمد دین عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18 مئی 2022ء بروز بدھ KPK کے علاقے گڑھی کاکاخیل چارسدہ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

نگران ِشعبہ محمد حنیف عطاری نے ’’نماز‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں موجود اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد احمد دین عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)