عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں 3 دن،12 دن ،ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکٹر G/11 کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں واقع دارالسنہ سے 4 دن ( 17تا 20 نومبر 2023ء) کی تربیت حاصل کرنے کے بعد 21نومبر 2023ء کو نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل ایک ماہ کا مدنی قافلہ علمِ دین سیکھنے سکھانے کے لئےراہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)