شعبہ جامعۃُ المدینہ  بوائز دعوتِ اسلامی متصل فیضان مدینہ چوآ چوک ،چکوال میں 7دن پر مشتمل رہائشی اشاروں کی زبان کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے اشاروں کی زبان کا کورس کیا۔

تفصیلات کے مطابق کورس میں اشاروں کی زبان میں نعت، بیان،ذکر ،دعا اور اسپیشل پرسنز سے گفتگو کرنے کا طریقہ سکھایا گیا نیز اسپیشل پرسنز کے 12دینی کاموں کا طریقہ بھی سمجھایا گیا جبکہ جامعۃ المدینہ کے طلبہ ٔ کرام نے اسپیشل پرسنز کو نیکی دعوت دینے اور ان میں دینی کام کرنے کی اچھی نیت بھی کی۔(رپورٹ: محمد زبیر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)