14 مارچ 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل
آباد میں صوبۂ پنجاب کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران مجلس سید عمیر ہاشمی عطاری نے مدنی
مشورے میں مختلف موضوعات پر مدنی پھول دئیے بالخصوص رمضان عطیات اور ایک ماہ کے
اعتکاف کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور اہداف دیئے ۔ اس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی انیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان
عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )
دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 10مارچ 2023 ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
کوٹلی کشمیر میں ماہانہ اجتماع منعقد کیا گیا ۔
ڈویژن ذمہ دار روباص نذیر عطاری (میر پور) نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے درمیان اشاروں کی زبان
میں رمضان المبارک کی برکتیں اور اعتکاف
کے موضوع پر بیان کیا ۔
اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے رمضان
المبارک میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ، جس پر گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا بعدازاں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں قرآن پاک کی زیارت کا حلقہ بھی
لگایاگیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان
عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےزیرِ
اہتمام 9 مارچ 2023ء کو صوبائی ذمہ د
ار عبد القیوم عطاری
(اسلام آباد ) نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار بدر شفیق عطاری(اٹک) کے
ہمراہ اٹک پنجاب کی تحصیل جنڈ میں واقع
اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا ،جہاں
انہوں نے بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار عبد القیوم عطاری نے
’’نماز کی اہمیت ، نماز پڑھنے کے فائدے
اور نہ پڑھنے کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں بیان کیا ۔
دورانِ
بیان وضو کی 14 سنتیں بھی سکھائیں، بعد ازاں اسکول پرنسپل سے ملاقات کی اور ان کو شعبہ اسپیشل پرسنز اور اس کے تحت بریل رسم الخط میں شائع ہونے والی کتب کا تعارف کروایا، اس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا اور اپنے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ
: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
اسپیشل
پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےتحت 9
مارچ 2023ء کو نابینا افراد صوبائی ذمہ
دار محمد جمیل عطاری(کراچی) نے ایسٹ کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز برائے نابینا افراد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبۂ کرام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں نابینا افراد کو مدنی
قافلےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
بعدازاں
ناظم صاحب سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات مدرسۃ المدینہ کے انتظامی معاملے کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔ (رپورٹ :
محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
فیضانِ مدینہ بہاولنگر میں ہونے والے اشاروں کی زبان کورس کے دوران سیکھنے سکھانے کا
حلقہ
گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولنگر میں اشاروں کی زبان کورس کا انعقاد کیا
گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 9 مارچ 2023ء بروز جمعرات شرکا کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مولانا محمد ناصر عطاری
نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کی اہمیت بتائی نیز اس ڈیپارٹمنٹ کے لئے وقت دینے کی ترغیب دلائی۔
6 مارچ 2023ء بروز پیر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اشاروں کی زبان کورس کے شرکا نے ڈویژن ذمہ عابد
حسین عطاری اور بہاولنگر سٹی ذمہ دار محمد بشیر عطاری کے ہمراہ بہاولنگر میں قائم
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی اور
انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔
جوہر ٹاؤن لاہور میں اشاروں کی زبان کورس کے دوران سیکھنے سکھانے کا
حلقہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے اشاروں کی
زبان کورس کے دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
معلومات کے مطابق اس حلقے میں صوبائی ذمہ دار
پنجاب محمد وقاص عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایانیز اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کی اہمیت و ضرورت
اور طریقۂ کار کے بارے میں بتایا۔
28 فروری 2023ء کو شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت نابینا افراد صوبائی ذمہ دار قاری محمد خالد عطاری(پنجاب) نے نابینا افراد ڈویژن ذمہ دار عابد علی عطاری (فیصل آباد) کے ساتھ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن
سینٹر پیر محل کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے ٹیچرز سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز نابینا افراد سے بھی ملاقات کی
اور ان کو رمضان المبارک میں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ساتھ اعتکاف کرنے
کا ذہن دیا ، جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:
محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
27 فروری 2023ء کو شعبہ اسپیشل پرسنز
ڈیپاٹمنٹ اوورسیز کے تحت ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری (لاہور) بیرون
ملک تھائی لینڈ میں دینی کاموں کے سلسلے میں مصروف عمل ہیں۔
اس دوران ذمہ دار محمد علی عطاری نے فیضان مدینہ
بنکاک میں اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں دینی کام کرنے کیلئے ان
سے گفتگو کرنے کا طریقہ سیکھایا۔ (رپورٹ:
محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)
بیرون ملک یوگنڈا میں دینی کاموں کے سلسلے میں دورہ ، ایک غیر مسلم کا قبول اسلام
دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اوورسیز
کے تحت ذمہ دار محمد حنیف عطاری (پاکستان) بیرون
ملک یوگنڈا میں دینی کاموں کے سلسلے میں دورے پر ہیں ، جہاں انہوں نے یوگنڈا کے شہر
کمپالا میں دینی کاموں کے دوران ایک غیر مسلم ڈیف (گونگے بہرے) پر انفرادی کوشش کی ۔ جس سے متأثر ہو کر وہ کلمۂ طیبہ پڑھ کر دین اسلام
میں داخل ہوگیا ۔ الحمد اللہ عَزَّ وَجَلَّ
اس موقع
پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسے اسلام کی بنیادی باتیں سکھائیں اور اسکا اسلامی نام محمد یوسف رکھا گیا ۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغِ دین کرنے اور
لوگوں کو دینِ اسلامی کے دامن سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس
کی بدولت ہزاروں غیر مسلم اسلام قبول کرکے دامنِ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔
کراچی سٹی کےذیلی شعبہ جات و ڈسٹرکٹ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی
سٹی کےذیلی شعبہ جات و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار ارسلان عطاری
نے دورانِ مدنی مشورہ ماہِ فروری میں ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا
ذہن دیا۔اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے آئندہ کے اہداف بالخصوص رمضان المبارک میں
ہونے والے اعتکاف کے حوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami