
دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں
لاڑکانہ شہر میں اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار مدنی مذاکرے اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری نے ڈویژن
نگران عقیل عطاری سے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے بارے میں مشاورت کی اور دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز انہیں بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر
تبادلۂ خیال کیا۔مزید اس دوران اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مدرسۃ المدینہ برائے
نابینا افراد بنانے کے سلسلے میں چند اہم نکات پر مشاورت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ساہیوال ڈویژن کے ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے
ملاقاتیں کیں نیز معذور افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس دوران پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد
محمود عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں حوالے
سے ڈویژن نگران مولانا سرفراز عطاری مدنی کے ہمراہ میٹنگ کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعۃ
المدینہ بوائز اوکاڑہ کے 5 معذور طلبۂ کرام سے ملاقات کی اور اُن کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں ڈیپارٹمنٹ کے
دینی کاموں کے متعلق بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں اسپیشل
پرسنز ڈیبارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں ساہیوال ڈویژن
کے ضلع پاکپتن شریف کا شیڈول رہا جہاں
انہوں نے اسپیشل پرسنز (معذور افراد) سے ملاقات کی
۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے پاکستان بیت
المال میں ڈسٹرکٹ آفیسرسمیت دیگر 3 اسٹاف ممبران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں
ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے متعلق بتایا اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد
محمود عطاری، ڈسٹرکٹ
ذمہ دار محمد احمد عطاری، ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری اور تحصیل ذمہ دار محمد
راشد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد زبیر عطاری ساہیوال
ڈویژن ذمہ دار سپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں صوبۂ
پنجاب پاکستان کے شہر پاکپتن شریف میں اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد
محمود عطاری (شعبہ برائے معذور افراد) نے ”صبر و شکر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو ہر حال میں صبر کرنے کی
ترغیب دلائی۔اس موقع پر ساہیوال ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر
عطاری اور پاکپتن شہر ذمہ دار محمد راشد عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں پنجاب میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹوریٹ آف
اسپیشل ایجوکیشن میں ڈائریکٹر اکیڈمک
اسپیشل ایجوکیشن پنجاب حافظ جمال عبد النافع ، پی اے ٹو ڈی جی اسپیشل
ایجوکیشن محمد زاہد سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی اور اس کے دیگر شعبہ
جات کا تعارف کروایانیز FGRF کے تحت فلاح
و بہبود کے کام اور اسپیشل ایجوکیشن کے بارے میں بتایا جس پر ان شخصیات نے دعوت
اسلامی کے کاموں میں معاونت کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں
ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں گونگے بہرے اور نابینا افراد نے شرکت کی اور ان کی آسانی کے لئے اجتماع کی
اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ ذمہ
دار ملتان جمال عطاری مدنی نے کی ۔(رپورٹ
: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس )

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان
مدینہ اوکاڑہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام کیا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن
حاجی رفیع عطاری نے بیان کیا ۔
اس اجتماع میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے
بھی شرکت کی اور ان کی آسانی کے لیے اس اجتماع کو اشاروں کی زبان میں ٹرانسلیٹ
محمد ندیم عطاری اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے کیا ۔ بعد
اجتماع اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے رکن شوری سے ملاقات بھی کی اور رکن شوری نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
 - Copy.jpg)
گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی ذمہ دار ارسلان عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا ، آئندہ کاموں کے اہداف دئیے اوراسلامی
بھائیوں کی اچھی کارکردگی پر ان کو تحائف بھی دئیے۔
اس موقع پر کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ
داران سمیت کراچی سٹی نابینا اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار اورمدنی قافلہ کے ذمہ دار نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
 - Copy.jpeg)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے 3 دن کا مدنی قافلہ ڈرگ کالونی کی طرف سفر پر روانہ ہوا جس میں نابینا اور جسمانی معذور افراد نے شرکت
کی ۔
اس مدنی قافلے میں کراچی سٹی نابینا اسپیشل
پرسنز ذمہ دار محمد جمیل عطاری
نےشرکاء کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا اور ان کی تربیت کی ، شرکاء نے علاقائی دورہ میں نیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھی سلسلہ ہوا ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شہر کراچی کے
علاقے لانڈھی ٹاؤن میں شعبہ اسپیشل پرسنز کے اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے
سلسلے میں مختلف جگہوں کا دورہ کیا ۔
ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار شاہد عطاری اور ڈسٹرکٹ کورنگی نابینا ذمہ دار حسن عطاری نے مختلف جگہوں پر نیکی کی دعوت پیش
کی، اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں اور ان
کے سرپرستوں سے ملاقات کی نیز ایک اسلامی
بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین
کی تربیت کی اور انہیں نیک بننے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن ِشوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری، نگرانِ شعبہ، صوبائی اور
اوورسیز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا مئی 2022ء) اور 2026 کے اہداف، شعبے کو خود کفیل بنانے، آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے نیز سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ دعوت ِاسلامی نارمل اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور معذور افراد) میں بھی نیکی کی
دعوت عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے نیز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران معذور
اسلامی بھائیوں کو وضو و نماز سکھاتے، قرآنِ پاک کی زیارت کرواتے ہیں اور الحمد للہ اب تفسیرِ قرآن کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔
اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سائن لینگوج میں کورس کروائے جاتے ہیں۔کراچی، فیصل آباد،
لاہور اور اسلام آباد میں سات دن کا سائن لینگوج کورس (قفلِ مدینہ کورس) ہر مہینے منعقد کیا جائے گا۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نماز و وضو اور دیگر مسائل پر مشتمل سائن لینگوج میں رسائل بھی شائع ہو چکے ہیں اس کے علاوہ حج و عمرہ کا طریقہ سائن لینگوج میں آچکا ہے اور اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ ایپ بھی لانچ ہو چکی ہے۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی
کارکردگی بیان کی اور بتایا کہ رمضان المبارک میں اس شعبے کے تحت 117 افطار اجتماع منعقد ہوئے جس میں 8ہزار508 اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
اسی طرح حیدر آباد میں اسپیشل پرسنز کے لئے جامعۃالمدینہ کا آغاز ہو چکا ہے۔عنقریب فیصل آباد میں بھی اسپیشل پرسنز کے جامعۃالمدینہ کا آغا ہو جائے گا نیز مدرسۃالمدینہ بھی اس شعبہ کے تحت کئی شہروں میں قائم ہے۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ہالہ ناکہ قادر ایونیو میں قائم مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد میں مدنی
قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عابد حسین
عطاری، ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ وقار حسین عطاری سمیت اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
اس مدنی قافلے میں اسپیشل پرسنز نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقے میں دکان دکان جاکر عاشقانِ رسول کو نیکی
کی دعوت پیش کی نیز اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے عملی طور پر نماز کی مشق کروائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)