پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ لطیف آباد نمبر 8 میں قائم سحر شکیل ویلفیئر فاؤنڈیشن کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس دوران وقار حسین عطاری (حیدر آباد ڈویژن ذمہ دار) اور شرافت علی عطاری (صوبائی ذمہ دار برائےنابینا افراد) نے اسٹاف کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور جامعۃ المدینہ برائے نابینا کے داخلوں کے حوالے سے مشاورت کی نیز انہیں 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ میانوالی میں جزء وقتی فیضان نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نماز کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نماز کے فضائل و برکات سمیت فرائض و واجبات سکھائے گئے نیز اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت بھی حلقہ لگایاجس میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ان کے لئے ڈویژن ذمہ دار سرگودھا محمد ابو بکر عطاری اور ڈسٹرکٹ میانوالی ذمہ دار مجاہد عطاری نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


فیضان مدینہ پشاور میں جاری کورس میں پشاورڈویژن کے نگران محمد توصیف عطاری کا جدول بنا جس میں انہوں نے شرکائے کورس  کو دینی کام کرنے سے متعلق تربیتی مدنی پھول دیئے۔ بعدازاں معلم کورس ذمہ دار محمد بدرعطاری سے اس کورس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مشاورت بھی کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں فیضان مدینہ شیخوپورہ لاہور میں جز وقتی اشاروں کی زبان کا کورس شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار احمد میر عطاری نے کروایا جس میں شرکائے کورس کو مختلف اشارے سیکھانے کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت دی گئی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتما م پچھلے دنوں گھوٹکی شہر میں جسمانی معذور افراد کے  ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد محمود عطاری کا جدول ہوا جس میں انہوں نے صوبائی ذمہ دار عابد عطاری کے ساتھ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں بھی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔

آخر میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  لاڑکانہ ڈویژن میں قائم جسمانی معذور افراد کے ادارے میں پاکستان ذمہ دار کا جدول ہوا جس میں انہوں نے صوبہ سندھ کے ذمہ دار محمد عابد حسین عطاری سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار مصری خان کے ساتھ ملاقات کی نیز ان کے ہمراہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرنے اور ان کو نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ ہوا ۔

اس موقع پر انجمن ہلال احمر ہسپتال لاڑکانہ میں ڈاکٹر محمد ابراہیم شیخ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے معذور افراد کے لئے بنائے گئے شعبے کے حوالے سے بتایا۔ مزید ان سے انجمن ہلال احمر لاڑکانہ کے ایڈمنسٹریٹر رجب علی مشوری سے معذور افراد کے اداروں کے حوالے سے معلومات لی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں اورنگی ٹاؤن کراچی  میں قائم معذور افراد کے ٹریننگ سینٹر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا اس موقع پر کوچنگ سینٹر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عمران عطاری نے اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے انہیں جمعرات کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔

مزید کوچنگ سینٹر میں فیضان نماز کورس شروع کروانے کی ترغیب بھی دلائی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ آخر میں شرکا کومکتبۃ المدینہ کےرسائل تحفےمیں پیش کئےگئے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں  کراچی سٹی کے سینٹرل ڈسٹرکٹ میں ذمہ دارانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی) قاری خالد محمود عطاری اور جمیل عطاری کا جدول رہا جہاں انہوں نے جسمانی معذور اور نابینا افراد سے ملاقا ت کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے معذور افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جسمانی معذور اور نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد محمود عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو جامعۃ المدینہ برائے نابینا میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے معذور افراد میں دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر کراچی نابینا افراد ذمہ دار جمیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبے جسمانی معذور افراد کے ذمہ دار قاری خالد محمود عطاری نے کراچی سٹی کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے سیکریٹری داخلہ سندھ اسپیشل ایجوکیشن غلام نبی نظامانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار نے انہیں شعبے کے دینی کاموں سے متعلق بریفنگ دی اور معذور افراد کوسہولیات دینے سے متعلق مشاورت کی۔ بعدازاں ذمہ داران نے غلام نبی نظامانی کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر ہوا جس میں گونگے بہرے اسپیشل پرسنز نے شرکت کی ۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ ، تحصیل جڑانوالہ میں شرکاء مدنی قافلہ نے علاقائی دورہ کیا اور لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے  بعد نماز مغرب ہونے والے سنتوں بھرے بیان میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر مغرب کے بیان میں کثیر افراد نے شرکت کی ۔

امیر قافلہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی نیز چنیوٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد غلام مصطفی عطاری اور فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار برائے ڈیف محمد ارسلان عطاری نے اشاروں میں نیکی کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز فیضانِ مدینہ  پشاور میں جاری 12 دن کے اشاروں کی زبان کورس کے شرکاء اور پشاور ڈویژن ذمہ دارمولانا احمد دین مدنی عطاری اور کورس کے معلم محمد بدر شفیق عطاری کے ساتھ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ رہا ۔

جس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کے حوالے سے ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے شرکت کرنے کی نیت کیں۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )