26جنوری 2023ء  کو نیشنل ا سپیشل ایجوکیشن سینٹر اسلام آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں ایجوکیشن سینٹر کے طلبہ نے شرکت کی۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار عبدُالقیوم عطاری(اسلام آباد ) نے ’’ الله پاک کی عطا کردہ نعمتیں ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو نعمتوں پر شکر ادا کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو نماز کی 6 شرائط سکھائیں اورانہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

مزید اس وزٹ میں اسلام آباد صوبائی ذمہ دار برائے نابینا افراد محمد کامران عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)