.jpeg)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبہ
نابینا اسپیشل پرسنز کے صوبائی ذمہ دار سندھ شرافت علی عطاری کا سکھر میں شیڈول رہا۔
ذمہ دار
شرافت علی عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار رحمت اللہ عطاری سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ
مدرسہ انوار الاسلام کے بانی عبد النعیم خان سعیدی مد ظلہ العالی سے ملاقات کی اور نابینا افراد کے جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کیا نیز فیضان
مدینہ سکھر میں جامعۃ المدینہ کے طلبائےکرام
کے ہمراہ مدنی مذاکرے میں شرکت بھی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
مدرسۃ المدینہ حیدرآباد برائے نابینا افراد میں
صوبائی ذمہ دار سندھ کا جدول
.jpeg)
پچھلے دنوں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز سندھ
عابد حسین عطاری کا حیدر آباد شہر میں قائم مدرسۃ المدینہ برائےنابینا افراد میں شیڈول رہا جس میں انہوں نے نابینا بچوں کی تربیت کا سلسلہ کیا نیز نماز کا عملی طریقہ اور وضو و غسل
کے فرائض اور سنتیں بھی سکھائیں۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
کلور کوٹ دریا خان بھکرڈسٹرکٹ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دینی کاموں
کا سلسلہ

پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دینی
کاموں کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن کے بھکرڈسٹرکٹ کلور کوٹ دریا خان تحصیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کلورکوٹ دریا خان میں طلبۂ
کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس دوران سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے اسپیشل پرسنز اور جسمانی معذور افراد سمیت اُن کے سرپرستوں سے
ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس موقع پر مجاہد عطاری ضلع بھکر ذمہ دار اور تحصیل ذمہ دار
عدیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
ذمہ داران نے پچھلے دنوں صوبۂ سندھ کے شہر سکرنڈ ضلع نوابشاہ کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
اس موقع پر نواب شاہ ڈویژن ذمہ دار محمد اسمعیل عطاری نے اسپیشل
پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سےتربیت کی۔بعدازاں تحصیل نگران سے دینی کاموں کے
سلسلے میں میٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے جامعۃ
المدینہ اسپیشل پرسنز اور سکرنڈ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانے کے حوالے سے
گفتگوکی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر
لاڑکانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ
رسول سمیت اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی۔
اس اجتماعِ پاک میں اسپیشل پرسنز کی آسانی کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈویژن ذمہ دار
لاڑکانہ محمد مصری خان عطاری نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرے بیان کی ترجمانی
کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دینی کاموں کے
سلسلے میں نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری کا لاہور ڈویژن پنجاب کا شیڈول رہا
جس میں انہوں نے ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے پنجاب مائن اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا جہاں
انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اوراُن
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
بعدازاں ذمہ داران نے مائن اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے
اکاؤنٹ آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نیزدعوت اسلامی کا
تعارف کروایا اورمدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورکا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
لیاقت آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دینی کام

لیاقت آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی سٹی میں دعوت
اسلامی کے تحت دینی کاموں کا شیڈول رہا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
محمد فیضان عطاری اور جمیل عطاری نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کے لیاقت آباد ٹاؤن ذمہ دار سیّد
علیان عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے ٹاؤن نگران عبدالعزیز عطاری سے اسپیشل پرسنز کے جامعۃ المدینہ کے حوالے سے مختلف امور پرمشاورت
کی۔ بعدازاں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے درمیان چوک درس دیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان اسپیشل پرسنز میں شرکت کی۔
مزید ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے
کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کا سنتوں بھرا اجتماع

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر پاکپتن میں اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقادہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مشہور عالم دین ”حافظ امین صاحب“ کی سیرت
کے حوالے سےسنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ
بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں
شریک اسپیشل پرسنز کی درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کے حوالے
سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈویژن
ساہیوال ذمہ دار زبیر عطاری اور ڈسٹرکٹ پاکپتن ذمہ دار راشد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد زبیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
جامع مسجد راجہ بازار ، ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی شرکت
.jpg)
گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد راجہ بازار میٹروپولیٹن
راولپنڈی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار
المدینہ عطاری نے شرکت کی ۔
رکن شوری نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرا بیان کیا
اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا،نیز اس
اجتماع پاک میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت حلقہ لگایا گیا جس میں اسپیشل پرسنز
کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی اس موقع پر محمد
سمیر ہاشمی عطاری ،محمد عمیر عطاری ،جمال مدنی،عبدالغفور مدنی زبیر عطاری اور شاہد
عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دیگر
اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
کراچی سطح
کے ذمہ دار ارسلان عطاری نے دعوتِ اسلامی کی نیو تنظیمی ترکیب کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کرتے ہوئے تقرر مکمل کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ دار
نے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق کلام کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں ساؤتھ ڈسٹرکٹ لیاری ٹاؤن کراچی میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں ٹاؤن نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جس کی اشاروں کی زبان میں زاہد عطاری
اور سید عامر عطاری نےترجمانی کی۔اس موقع پر کراچی سٹی نابینا افراد ذمہ دار
جمیل عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار محمد مصری خان عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے
میں جیکب آباد ڈسٹرکٹ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے جیکب آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار ذوالفقار عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دارا ن نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کی جن میں انہوں
نے اسپیشل پرسنز کے کلب میں نیکی دعوت دیتے ہوئے ”اصلاح نماز“ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔اس
کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجود اسپیشل
پرسنز کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)