پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ اسلامی بھائیوں نے بہاولپور سٹی کے علاقے اکبر کالونی میں قائم معذور افراد اور یتیم بچوں کی دیکھ بھال کرنے نیز شیلٹر ہوم کی خدمت سرانجام دینے والے سوشل ویلفیئر کے آفس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران میں موجود نابینا افراد کے صوبائی ذمہ دار(پنجاب) قاری خالد عطاری اور ڈویژن ذمہ دار(بہاولپور) عابد حسین عطاری کی ویلفیئر اونر ڈاکٹر انیس الرحمٰن سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر انیس الرحمٰن کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد) میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز نابینا افراد کے متعلق ہونے والی دینی خدمات کو بیان کرتے ہوئے ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پانچ مدرسۃالمدینہ اور ایک جامعۃالمدینہ برائے نابینا افراد کا تعارف کروایا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر انیس الرحمٰن کو بتایا کہ ان مدارس المدینہ و جامعۃالمدینہ میں نابینا بچوں کو ضروریاتِ زندگی کے ساتھ ساتھ حفظ و ناظرہ قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم بھی دی جاتی ہے جس پر انہوں نے اسپیشل پرسنز کی خدمات نیز امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار بہاولپور ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)