لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سرگودھا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد کا آغاز کیا جاچکا ہے جس میں قراٰنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری کی دورۂ سرگودھا ڈویژن کے دوران مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد میں آمد ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدرسۃالمدینہ کا وزٹ کرتے ہوئے وہاں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)