فیصل آباد سٹی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 29 جنوری 2023ء کو نابینا افراد کا سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں  نابینا افرادڈویژن ذمہ دار عابد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے نابینا اسلامی بھائیوں کو خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف کروایا اور ان کی سیرتِ مبارکہ کے واقعات بیان کئے۔

دورانِ بیان شرکا کو قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے اور پڑوسیوں سے حسنِ سلوک کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ بعد ازاں دعوتِ اسلامی اور شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا گیا۔

اجتماع کے آخر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے نماز کے فرائض و شرائط اور وضو کے فرائض سکھائے۔ ساتھ نابینا اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)