10 رمضان المبارک, 1444 ہجری
ضلع چکوال کے شہر تلہ گنگ
میں طلبۂ کرام کے درمیان اشاروں کی زبان کورس کا آغاز
Sat, 4 Feb , 2023
56 days ago
صوبۂ پنجاب ضلع چکوال کے
شہر تلہ گنگ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں 7 دن پر
مشتمل اشاروں کی زبان کورس کا آغاز کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ
کرام نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار
بدرشفیق عطاری نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ابتدائی طور پر ذکر اللہ اور دیگر اسلامی اشارے سکھائے
نیز طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب
بھی دلائی۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)