سکرنڈ سندھ میں قائم
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
گزشتہ روز اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سکرنڈ سندھ میں قائم گورنمنٹ
اسپیشل ایجوکیشن اسکول کادورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے بچے) کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
دورانِ حلقہ صوبائی ذمہ
دار عابد حسین عطاری نے ”جھوٹ بولنے کی سزا“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے وہاں موجود بچوں کو جھوٹ بولنے سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز اسکول کے
اسٹاف سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔
صوبائی ذمہ دار نے حاضرین
کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ
دار کے ہمراہ نگرانِ یوسی غلام نبی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)