دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ پیرمحل اطراف 662/4 پنجاب میں 12اکتوبر2019ء بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء ایک
مقام پر اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ مجلس
تحفظ اوراق مقدسہ اور خادمینِ اوراق مقدسہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی
اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی
حکمت بھرے نکات سے فیض پایا۔ (رپورٹ،محمد عدنان عطاری،رکن ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ
اوراقِ مقدسہ)
ڈویژن ذمّہ دار اوتھل مجلس اوراقِ مقدسہ کے چچا جان 9اکتوبر 2019ء کورضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ۔ ان کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں
ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے مدنی حلقہ لگایا اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ایصالِ ثواب کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت12اکتوبر2019ء کو ذمّہ داران نے گوجرانوالہ
کالج روڈ میں اوراق مقدسہ کے130 باکسزخالی کئے اور ان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
11اکتوبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں ریجن ذمّہ دار اور اراکین زون نے شرکت کی۔ نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات بیان کئے۔(رپورٹ،محمد حکیم محمد
حسان عطاری ریجن ذمّہ دارمجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت10اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے اراکین
کابینہ، زون ذمہ داراور ریجن ذمہ دارنے
شرکت کی۔ نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے
اخلاق بہتر کرنے اور حب جاہ سے بچنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کو
بہتر بنانے اور کابینہ زون میں اپنے شعبے کو مضبوط کرنے کے حوالے سےنکات دئیے۔ (رپورٹ،محمد حکیم محمد
حسان عطاری ریجن ذمّہ دارمجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے ذمّہ داران نے گوجرہ میں
قراٰن محل کا وزٹ کیا اور تحفظ اوراقِ مقدسہ کے باکسز کی تیاری کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول میں ادب و آداب کا صرف درس ہی نہیں دیا جاتا بلکہ اس کیلئے
عملی طور پر جدّ و جہد بھی کی جاتی ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ
دعوتِ اسلامی جہاں سُنّتوں کی خدمت کے کم و پیش 108 شعبہ جات میں مصروفِ عمل ہے وہیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس کا ایک باقاعدہ
شعبہ ”مجلسِ تَحَفُّظِ اَوراقِ مُقَدَّسَہ“بھی ہے۔ اس مجلس کا بنیادی مقصد
مقدس اوراق کا تحفظ کرنا اور لوگوں کو ان کی پامالی اور بے ادبی سے بچانا ہے۔ (
محمد عدنان عطاری، رکن ریجن)
مجلس
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے ذمّہ داران نے پچھلے دنوں جڑانوالہ کے علاقے سانگلہ ہل میں قراٰن محل کا وزٹ کیا اور تحفظ اوراقِ مقدسہ کے باکسز کی تیاری کا جائزہ لیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق ِمقدّسہ کے تحت9اکتوبر 2019ءکو گوجرانوالہ کے علاقے کالج روڈ مغل پورہ کی جامع
مسجد انوارِ مدینہ میں سنّتوں بھرا اجتماع
ہوا جس میں ذیلی حلقہ کےذمّہ داران اور خادمین نے شرکت کی۔ رکنِ ریجن نے اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے متعلق سنّتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اورہر ماہ کم از کم تین دن کے قافلے میں خود بھی سفرکرنے اور دیگر
اسلامی بھائیوں کو سفر کروانےکا ذہن دیا۔(محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ )
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں گوجرانوالہ پیپلز کالونی میں
ذمّہ داران نے اراکین کابینہ اور خادمین
اوراق مقدسہ کے ہمراہ گھر گھر اور دکان اور دفاتر پر اوراق مقدسہ کے باکسز تقسیم
کئے اور مقامی اسلامی بھائیوں کو اور اقِ مقدسہ کا ادب اور اس کی حفاظت کا ذہن
دیا۔(رپورٹ،محمد حکیم محمد حسان عطاری،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ذمّہ داران نے اوراق مقدسہ کے112 باکسزخالی
کئے اور اوراقِ مقدسہ کو صحیح مقام تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کا یہ شعبہ پاکستان کے ہر شہر ہر
قصبہ میں اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے باکسز لگاتے اور خالی کرتے ہیں۔(رپورٹ،محمد
حکیم محمد حسان عطاری،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)
دعوت ِاسلامی کی مجلس تحفّظ اوراقِ مقدسہ کے تحت فیضانِ
مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس اور ریجن سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکن ِشوریٰ حاجی ابو ماجد محمد
شاہد عطاری مدنی نے کارکردگی کاجائزہ لیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور جامعۃ المدینہ کے طلبا کو تحفظ ِاوراقِ مقدّسہ
کی ذمّہ داری دینے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: عبدالحمیدعطاری، دفتر ذمّہ دارمجلس اوراقِ مقدسہ)
دعوت ِاسلامی
کی مجلس تحفّظ اوراقِ مقدسہ کے تحت لاہور ریجن گوجرانوالہ زون میں اجتماع ہوا جس
میں مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئےباکسزلگانے کا ذہن دیا۔
Dawateislami