21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 14اکتوبر2019ء کو تحصیل وزیر آباد کے
شہر گکھڑ پر واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ
کے اطراف میں ذمہ داران نے رکنِ کابینہ اور ڈویژن ذمّہ ادار کے ہمراہ اوراق مقدسہ
کے باکسز خالی کئے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ سے اوراق مقدسہ کے بوریاں اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کئے۔
واضح رہے کہ مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ کے تحت وزیر آباد کابینہ میں 650 کے قریب باکسز اوراق
مقدسہ کے تحفظ کے لئے لگائےگئے ہیں جن کو ہرماہ دو مرتبہ خالی بھی کیا جاتا ہے ۔(رپورٹ،محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ لاہور ریجن)