دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام  وہاڑی زون،کابینہ و ڈویژن بورے والا میں 18 جولائی 2020 کو ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے تحصیل بورے والا کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے ملاقات کی۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز انہیں اپنے اداروں میں طالبات کو سنتیں سکھانے اور شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام  17 جولائی2020 کو کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں درسِ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام  وہاڑی زون،کابینہ و ڈویژن بورے والا میں 18 جولائی 2020 کو مجلس رابطہ کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن و علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، مزید تربیت فرماتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور کارکردگی وقت پر دینے کی بھرپور کی ترغیب بھی دلائی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام  کراچی سینٹرل زون کے زیر اہتمام 18 جولائی 2020 کو بذریعہ اسکائپ ماہانہ شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش 24مختلف سیاسی اور سماجی شعبوں سے وابستہ خواتین شخصیات نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دنوں میں روزانہ کیے جانے والے نیک کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے قربانی کے جانور کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت ِاسلامی کی مجلس رابطہ کےزیر اہتمام کراچی ریجن کی ڈویژن بنگلہ بازار میں 18 جولائی2020  کو بذریعہ واٹس ایپ شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


9جولائی 2020ء کو مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے تحت مدنی مشورہ  ہوا جس میں کراچی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی سطح کی ذمہ دار ورکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔ ذمہ داراسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


9جولائی 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے تحت رحیم یار خان زون کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ہائیر سائنس سیکنڈری الفرید اسکول جن پور اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بستی ملک محمد پناہ نائچ کی ٹیچرز سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


8جولائی 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے تحت فیصل آباد زون کھڑیانوالہ ڈویژن میں ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن  نے ورکرز ویلفیئر اسکول کی ٹیچر سےفون پر رابطہ کیا۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


8جولائی 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے تحت رحیم یار خان زون کی کابینہ ذمہ دار نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بستی رحیم بخش کی ٹیچر سے ملاقات کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں  میں حصہ لینے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن میں” مفتاح الجنّہ کورس“ کا بذریعہ اسکائپ انعقادکیا گیا جس میں ڈاکٹرز، ٹیچرز اوراسٹوڈنٹس سمیت مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ سننے یا پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن وہاڑی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور علاقہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے کاموں کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ للبنات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، آن لائن کورسز میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔