اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن ساہیوال کابینہ کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات  خواتین سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، 26 روزہ فیضان قراٰن میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن میں مجلس رابطہ ذمہ دار  اسلامی بہن نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی چینل دیکھنے، مدنی مذاکرہ پابندی کے ساتھ دیکھنے اور گھروں میں مدنی حلقہ لگانے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام 28 ستمبر2020ء کو تحریک انصاف ہاؤس شاہراہِ فیصل میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں MNA، ویمن ونگ کی سیکرٹری اور دیگر عہدیداران خواتین نے شرکت کی۔

عالمی مجلس کی رکن مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام29 ستمبر 2020ء کوکراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک مخیر اسلامی بہن کے گھر ایصالِ ثواب  اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کا بینہ مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک کے اختتام پر ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اجتماعی دعا کروائی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ء کو حیدرآباد ریجن ، زون حیدرآباد ،  کابینہ حیدرآباد میں ڈاکٹر زاجتماع ہوا جس میں ریجن سطح کی مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار نے مقصد حیات کے موضوع پر بیان کیا۔ آخر میں ملاقات و انفرادی کوشش بھی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن (دھوراجی) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کوتجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک اور فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفّار نے بھی شرکت کی۔ 


اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام فیصل آباد زون کی مجلس رابطہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور تقرریوں پر کلام کیا۔ مجلس رابطہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے جامعہ کی طالبات کو مدنی کام میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد کابینہ مجلس رابطہ ذمہ دار  اسلامی بہن نے شخصیات سے ملاقات کی ۔

دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا مختصر تعارف پیش کیا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔شخصیات اسلامی بہن دعوت اسلامی کے شعبہ جات سے بہت متاثر ہوئیں اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور آئندہ ماہ اپنے گھر میں مدنی حلقہ لگانے کی نیت بھی کی ۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون کی اوکاڑہ کابینہ میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سپیریر کالج(Superior college)کی پرنسپل کے گھر ماہانہ مدنی حلقہ لگایا جس میں شعبۂ تعلیم کی زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں اور شخصیات نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے وضو کا عملی طریقہ سکھایا اور آخر میں شعبۂ تعلیم کے مدنی پھول عطا فرمائے نیز شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش بھی کی ۔ 

اسلامی بہنوں کے شعبے مجلس رابطہ کے زیر اہتمام   پچھلے دنوں کراچی لیاقت آباد کے علاقہ (دستگیر) میں کابینہ اور ڈویژن سطح اسلامی بہن کی اہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں محفلِ میلاد میں شرکت ہوئی جس میں کم و بیش 100 اہل ثروت شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بوقتِ ملاقات دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی آگاہی دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر پروفیشنل نعت خواں اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت پیش کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام 23 ستمبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی میانوالی کابینہ میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی ۔

مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات کو مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضان سنت بک تحفے کے طور پر پیش کی اور روزانہ فیضان سنت گھر درس دینے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام 24ستمبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، فیصل آباد زون کی فیصل آباد کابینہ میں مجلس رابطہ ذمہ دار نے شخصیات سے ملاقات کی ۔

مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ پابندی کے ساتھ دیکھنے کا ذہن دیا ۔ مزید شخصیات اسلامی بہنوں کو اپنے گھر وں میں مدنی حلقہ لگانے کا ذہن بھی دیا ۔