اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں  کراچی کے علاقہ لیاقت آباد (دستگیر) میں مخیر اسلامی بہن کے گھر مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح اسلامی بہن نے شرکت کی۔

دوران بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی آگاہی دیتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور آقا کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اہل خانہ اور شریک اہل ثروت اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور سنتوں پر عمل کرنے کی نیتیں کیں۔