9 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام 28 ستمبر2020ء کو تحریک انصاف
ہاؤس شاہراہِ فیصل میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں MNA، ویمن
ونگ کی سیکرٹری اور دیگر عہدیداران خواتین نے شرکت کی۔
عالمی مجلس کی رکن مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ
دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں اجتماعی دعا
کا سلسلہ بھی ہوا۔