8 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 9 ستمبر 2020 ء کو کراچی کے علاقہ صدر، کابینہ
سطح اسلامی بہن نے لائنز ایریا میں رہائش پذیر پاکستان فلم اینڈ ٹی وی ایسوسی ایشن
کے صدر، ’’آغاز اخبار‘‘ کے نیوز اینڈ ایڈیٹر چیف اور صحافی وسیع قریشی کے گھرجاکر
ان کی بیمار اہلیہ(بیوی)سے عیادت کی۔ اس دوران انہوں نے انہیں اوراد عطاریہ
استعمال کرنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے مختلف کورسز کا
تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں اور فلاحی کاموں کے بارے میں
آگاہ کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی اور فلاحی کاموں کو بہت سراہا اور
دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کی نیت پیش کی۔