دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  اکیڈمیز گورنمنٹ ڈگری کالج ساہیوال، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹیچر ز اور علامہ اقبال اکیڈمی سرگودھا میں ملاقات کی۔ اور ذہنی آزمائش سیزن 12کے آڈیشن کی دعوت دینے کا سلسلہ ہوا جس پر ا سکول، کالجز کی ٹیموں نے حصہ لینے کی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کمالیہ شہر میں نگران کابینہ  اور شعبہ تعلیم کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج ، قائدِ اعظم کالج اور اے پی ایکس گروپ آف کالج میں اونرز سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا، شجر کاری کی گئی، مختلف اپلیکیشن کا تعارف پیش کیا گیا ، ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی گئی اور کم وبیش 15 پروفیسرز نے اجتماع میں آنے کی نیتیں کیں۔ اس موقع پر کمالیہ شہر کی معروف سماجی شخصیت سابق چیرمین بلدیہ ملک محمد شریف نے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ 

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم  کے تحت 5اکتوبر2020ء بروز پیر کوسٹ گارڈ ، کورنگی کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی و ڈویژن نگران نے شرکا کے درمیان مرحومین کو ایصال ثواب کرنے کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو درس و بیان میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 18 اکتوبر 2020کو ہونے والے سٹوڈنٹس اجتماع کی دعوت دی۔(رپورٹ: ارسلان عطاری ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم ) 


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے ناظم الامور شفیق عطاری مدنی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان کا وزٹ کیا۔ ناظم الامور نے فیضان مدینہ کی تعمیرات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیااور اس حوالے سے فیضان مدینہ میں موجود ذمہ داران کو تربیتی مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت عمر کوٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں عمر کوٹ کے ٹیچرز نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار جنید عطاری نے شرکا کو مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ مدنی حلقے کے درمیان رکن مجلس میں 3ٹیچرز کو شامل کیا گیا۔


لاک ڈاؤن کے بعد نواب شاہ زون میں قائم موروہائی اسکول میں مدرسۃ المدینہ کا دوبارہ آغاز کردیا گیاجس میں نویں اور دسویں کلاس کے اسٹوڈنٹس شرکت کررہے ہیں۔ معلم مدرسۃ المدینہ عبد الغفار عطاری نے اسٹوڈنٹس کو مدنی قاعدہ دوبارہ دہرانے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں غلام محی الدین شاہ جیلانی (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمینٹری سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری حیدر آباد) کی زوجہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ریجن ذمہ دار جنید عطاری نے اراکین ڈویژن کے ہمراہ ان کی عارضی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے غلام محی الدین سےان کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ذمہ داران نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔


29 ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کراچی ریجن کے ذمہ دار محمد مہشید عطاری نےکراچی میں ماہر نفسیات اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے مالک جناب مکرم صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور موبائل ایپلیکیشن کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے ادارے میں میلاد اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔


29ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ادارہ سطح کے ذمہ دارنے مجلس مدنی چینل عام کریں کے رکن ریجن جنید عطاری کے ہمراہ F.G گورنمنٹ فیڈرل اسکول حیدر آباد کے پرنسپل سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں اسکول میں بچوں کو کڈز مدنی چینل دیکھانے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھانے کا ذہن دیا۔رکن ریجن نے پرنسپل کو اپریل 2020ء میں اسکول میں ٹیچرز اجتماع کروانے کا ذہن دیا جس پر پرنسپل نے نیت اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پیر محل کابینہ میں شجر کاری مہم کا سلسلہ رہا۔

اس مہم میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور A.S.Iپیٹرولنگ آفیسرز نے پیر محل میں پودے لگائے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اس شجر کاری مہم کو سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت ریجن ذمہ دار نے K.P.Kکے شہر مانسہرہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے پرنسپل سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نےانہیں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مانگا منڈی لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ سمیت پولیس اہلکار نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں  بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع ، مدنی مذاکرہ اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔