دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے شہر اوتھل میں مورخہ 15جولائی2020ء بروز بدھ فیضان مدینہ صابرین مسجد میں شعبہ تعلیم کا مدنی مشورہ ہوا ۔

اس مدنی مشورے میں مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داررکن زون محمد جمال عطاری نے 23مدنی پھول ارشاد فرماتےہو ئے کہا کہ مجلس شعبہ تعلیم کا کام گورنمنٹ اسکول ،پرائیویٹ اسکول، کالج ،یونیورسٹیز، اکیڈمی اور ٹیوشن سینٹرز میں نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی ارشاد فرمایا اس وقت لاک ڈاون کی صورت حال میں ہمیں دو کاموں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے جن میں سب سے پہلے مدنی مذا کرہ اور ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہے ان دو کاموں کو مضبوطی کے ساتھ کرنا ہے۔

واضح رہے !اس موقع پر شعبہ تعلیم کےرکن کابینہ شیخ یاسین عطاری اور شعبہ تعلیم کے ڈویژن سطح کے ذمہ دار شیخ سمیع اللہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 13جولائی 2020ءبروز پیرکراچی ایسٹ لانڈھی نمبر 6میں  مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی سلمان عطاری زون ذمہ دار نے شخصیت کو نکھارنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے خود کو خوش اخلاق بننے،دوسروں کا درد رکھنے، اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز سے پورا کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 12جولائی 2020ءبروز اتوار کراچی ایسٹ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں یوم تعطیل اعتکاف  ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی سلمان عطاری زون ذمہ دار نے قربانی کرنے کے متعلق بیان کرتے ہوئے وضو اور غسل کا شرعی طریقہ سیکھایا جبکہ دعوت اسلامی کے تحت اپنے اپنے اداروں میں مدنی کام کرنے اور مدنی حلقے لگانے کا ذہن دیتے ہوئے ڈویژن ذمہ داران کو مزید یوم تعطیل اعتکاف کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سلمان عطاری ذون ذمہ دار )


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام23جون2020ءبروز منگل تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لیے پاکپتن زون کے ڈویژن بصیر پور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میںاللہ کے کرم سے 63 اسلامی بھائیوں نے تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئےخون کا عطیہ پیش کیا۔

واضح رہے! کیمپ میں رکن شوری حاجی محمد رفیع عطاری کی بھی حاضری ہوئی آپ نے متعلقہ ذمہ داران کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا۔(رپورٹ: محمد احمد ندیم عطاری ،زون ذمہ دار شعبہ تعلیم پاکپتن زون)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گزشتہ روز وفاق اردو یونیورسٹی کے BBA ڈپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں موجودہ حالات لاک ڈاؤن میں خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم  کے تحت گزشتہ روز لاہور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں 100 کے قریب عاشقان رسول نے تھلیسیما کے مریضوں کے لیئے خون کا عطیہ دیا جبکہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری بھی موجود تھے ۔


دعوت اسلامی  کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 6جون2020ء بروز ہفتہ فیصل آباد فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں سندس فاؤنڈیشن اور علی زیب فاؤنڈیشن کے اراکین نے شرکت کی۔ نگران فیصل آباد زون مولانا عرفان مدنی نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے بلڈ کیمپ کا تنظیمی طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی جس پر سندس فاؤنڈیشن اور علی زیب فاؤنڈیشن نے بانئ دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ادارے کی طرف سے شیلڈ پیش کی ۔


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائی نے مردان میں خیبر پختون خواہS.S.T ٹیچرز ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کی مختلف شعبہ جات اور موبائل ایپلی کیشنز کا تعارف پیش کیا اور ‍ ماہانہ ٹیچرز ٹریننگ میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے بیان کےحوالے سے مشاورت کی۔


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے غلام اسحاق خان یونیورسٹی صوابی پشاور کے M.Phil اور Ph.D کے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت پیش کی اور یونیورسٹی میں مدنی کام کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام   چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہاڑی میں تاجر مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا ۔ اس مدنی حلقے میں چیمبر کے صدر، جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیداران سمیت وکلانے بھی شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جبکہ مدنی چینل اور دیگر شعبہ کا تعارف بھی پیش کیا۔ آخر میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں میں قائم جناح کالج میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ اس اجتماع  میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس شعبہ تعلیم نے وقت کی اہمیت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنا وقت فضولیات میں گزارنے کی بجائے اللہ پاک اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔

شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی) کےتحت13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک چکوال انجینئرنگ یونیورسٹی ہاسٹل میں مدنی حلقہ لگایا گیاجس میں ہاسٹل کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار وقاص عطاری نے قراٰن سیکھیئےکے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدرسہ بالغان میں پڑھنے پڑھانے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:قاسم عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم)