دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم ریجن ذمہ دار محمد مہشید عطاری مدنی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مختلف نجی تعلیمی اداروں  کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے ایڈمنز، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی ریجن ایسٹ ملیر کورنگی زون گلستان جوہر کابینہ میں 5 اکتوبر 2020ء کو سرمد عطاری رکن کابینہ شعبہ تعلیم  کا  نجی تعلیمی ادارے APTECH اور Eureka میں وزٹ کا سلسلہ ہوا جس میں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ 18اکتوبر کے اجتماع کی دعوت دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی ریجن ایسٹ ملیر کورنگی زون گلستان جوہر کابینہ میں 5 اکتوبر 2020ء کو  مشہید مدنی ریجن ذمہ دار کا  نجی تعلیمی ادارے میں وزٹ  کا سلسلہ ہوا جس میں نیکی کی دعوت اور 18اکتوبر کے اجتماع کی دعوت دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم سید عاصم عطاری کا زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی مشورے اور ماہ میلاد کے اجتماعات کے حوالے سے مدنی پھول طے کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  اکیڈمیز گورنمنٹ ڈگری کالج ساہیوال، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹیچر ز اور علامہ اقبال اکیڈمی سرگودھا میں ملاقات کی۔ اور ذہنی آزمائش سیزن 12کے آڈیشن کی دعوت دینے کا سلسلہ ہوا جس پر ا سکول، کالجز کی ٹیموں نے حصہ لینے کی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کمالیہ شہر میں نگران کابینہ  اور شعبہ تعلیم کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج ، قائدِ اعظم کالج اور اے پی ایکس گروپ آف کالج میں اونرز سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا، شجر کاری کی گئی، مختلف اپلیکیشن کا تعارف پیش کیا گیا ، ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی گئی اور کم وبیش 15 پروفیسرز نے اجتماع میں آنے کی نیتیں کیں۔ اس موقع پر کمالیہ شہر کی معروف سماجی شخصیت سابق چیرمین بلدیہ ملک محمد شریف نے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ 

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم  کے تحت 5اکتوبر2020ء بروز پیر کوسٹ گارڈ ، کورنگی کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی و ڈویژن نگران نے شرکا کے درمیان مرحومین کو ایصال ثواب کرنے کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو درس و بیان میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 18 اکتوبر 2020کو ہونے والے سٹوڈنٹس اجتماع کی دعوت دی۔(رپورٹ: ارسلان عطاری ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم ) 


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے ناظم الامور شفیق عطاری مدنی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان کا وزٹ کیا۔ ناظم الامور نے فیضان مدینہ کی تعمیرات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیااور اس حوالے سے فیضان مدینہ میں موجود ذمہ داران کو تربیتی مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت عمر کوٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں عمر کوٹ کے ٹیچرز نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار جنید عطاری نے شرکا کو مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ مدنی حلقے کے درمیان رکن مجلس میں 3ٹیچرز کو شامل کیا گیا۔


لاک ڈاؤن کے بعد نواب شاہ زون میں قائم موروہائی اسکول میں مدرسۃ المدینہ کا دوبارہ آغاز کردیا گیاجس میں نویں اور دسویں کلاس کے اسٹوڈنٹس شرکت کررہے ہیں۔ معلم مدرسۃ المدینہ عبد الغفار عطاری نے اسٹوڈنٹس کو مدنی قاعدہ دوبارہ دہرانے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں غلام محی الدین شاہ جیلانی (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمینٹری سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری حیدر آباد) کی زوجہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ریجن ذمہ دار جنید عطاری نے اراکین ڈویژن کے ہمراہ ان کی عارضی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے غلام محی الدین سےان کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ذمہ داران نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔


29 ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کراچی ریجن کے ذمہ دار محمد مہشید عطاری نےکراچی میں ماہر نفسیات اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے مالک جناب مکرم صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور موبائل ایپلیکیشن کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے ادارے میں میلاد اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔