لانڈھی کابینہ ڈویژن
بابر مارکیٹ میں میلاد اجتماع اور
اسٹوڈنٹس کی شرکت
دعوت اسلامی
کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت17 نومبر بروز
منگل کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون، لانڈھی کابینہ ڈویژن بابر مارکیٹ میں میلاد اجتماع ہوا جس میں
اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
میلاد اجتماع
میں مبلغ دعوت اسلامی محمد سلمان عطاری، ذون ذمہ دار نے شرکا کے درمیان اخلاقِ مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو اخلاقِ
مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پہ عمل کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور کڈز مدنی چینل
کا تعارف پیش کرتے ہوئے "KALMA &
DUA" کا تعارف کروایا جس پر پرائمری کے اسٹوڈنٹس نے کڈز مدنی چینل دیکھنے
اور اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنے کی نیت کا
اظہار کیا اس موقع پر میٹرک کے اسٹوڈنٹس نے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 14 نومبر2020ء بروز ہفتہ
کراچی، کورنگی نمبر 3 میں سنتوں بھرا میلاد اجتماع ہوا
جس میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
میلاد اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی محمد سلمان عطاری، ذون
ذمہ دار نے شرکا کے درمیان اختیاراتِ
مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور سیرتِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اپنانے،
اپنی ذندگی سنتوں پر ڈھالنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پرشرکاء نے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی نیتوں کا اظہار
کیا ۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 13
نومبر2020ء بروز جمعۃ المبارک کراچی ایسٹ
ملیر کورنگی زون لانڈھی کابینہ ڈویژن لانڈھی نمبر 6 میں سنتوں بھرا میلاد اجتماع ہوا جس
میں میٹرک اسٹوڈنٹس، اور ٹیچرز نے شرکت
کی ۔
میلاد اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی محمد سلمان
عطاری، ذون ذمہ دار نے شرکا کے درمیان محبت
رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو اللہ پاک کے آخری
نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے محبت کا انداز اور اسکے تقاضے پورے
کرنے، اور علم دین حاصل کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے
میں شرکت کر نے کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت اپیک اکیڈمی
مورو نواب شاہ زون میں میلاد اجتماع ہوا جس میں اکیڈمی کے پرنسپل، ٹیچرز اور
اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے”سیرت
مصطفیٰصلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ نے سنتوں
بھرا بیان کیا۔
دعوت اسلامی کے نگران زون حیدر آباد عبد الرشید
عطاری نے گل شیر (لوچی ایڈمن بلاک سند ایگری کلچر یونیورسٹی
ریلیشن آفیسر)سے ملاقات کی۔
نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی ، دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور 22 نومبر
2020ء کو ہونے والے پروفیشنلز اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت اقرا پبلک کالج مورو نواب شاہ زون میں میلاد اجتماع ہوا
جس میں کالج کے پرنسپل، لیکچرار اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے”سیرت
مصطفیٰصلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ نے سنتوں
بھرا بیان کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت مہران ڈگری کالج مورو نواب شاہ زون میں میلاد اجتماع ہوا
جس میں کالج کے پرنسپل، لیکچرار اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے”سیرت
مصطفیٰصلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ نے سنتوں
بھرا بیان کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران عبد
الوہاب عطاری نے پاکپتن شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
پاکپتن سے ملاقات کی۔
نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی
خدمات سے آگاہ کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں
پیش کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران عبد
الوہاب عطاری نے پاکپتن شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے C.E.Oایجوکیشن
پاکپتن سے ملاقات کی۔
نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی
خدمات سے آگاہ کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں
پیش کی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت لانڈھی کابینہ
کے New Era Academyمیں میلاد اجتماع ہوا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو مدرسۃ
المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت محمود
آباد کابینہ کے 2اسکولز میں درس کا آغاز ہوا جس میں اسکولز کے اسٹوڈنٹس کو نیکی کی
دعوت دی گئی۔
واضح رہے کہ شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت ایسٹ
ملیر کورنگی زون کے 10 اسکولز میں میلاد
اجتماع منعقد ہوچکا ہے جبکہ مزید 8اسکولز میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس کے درمیان اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔
کراچی ایسٹ ملیر
کورنگی ذون لانڈھی کابینہ بابر مارکیٹ ڈویژن
میں میلاد اجتماع
دعوت اسلامی
کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 8 نومبر 2020ء بروز
اتوار کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون لانڈھی کابینہ بابر مارکیٹ ڈویژن میں میلاد اجتماع ہوا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز، لیکچررز، انجینئرز سمیت
دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
میلاد اجتماع
میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی یوسف سلیم عطاری
نے قرآن کی اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قرآن درست انداز میں سیکھ کر تلاوتِ قرآن کریم کو اپنے شیڈول کا حصہ بنانے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد سلمان عطاری، ذون ذمہ دار)
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
کراچی کے علاقے لانڈھی کابینہ میں ڈاکٹر عرفان کی رہائش
گاہ پر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور گھر کے افراد نے
شرکت کی۔
مجلس شعبہ تعلیم کے ریجن ذمہ دار محمد مہشید
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اخلاق مبارکہ
کو اپنانے کا ذہن دیا۔
اجتماع میلاد میں اسلامی بھائیوں کو ماہ نومبر
2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں کم از کم ایک یونٹ جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔