مجلس شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے رکن زون انجینئر حمزہ عطاری نے ضلع باغ کشمیر میں واقع ”میجر ایوب شہید ماڈل کالج اینڈ اسکول “کے پرنسپل سے ملاقات کی۔رکن زون نے انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی جانب سے لگائے جانے والے بلڈ کیمپس کے بارے میں اپڈیٹ فراہم کی اور ادارے میں میلاد اجتماع کروانے کے حوالے سے گفتگو کی۔انجینئر حمزہ عطاری نے پرنسپل کو ایجوکیشن میں دعوت اسلامی کی خدمات کے متعلق تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2020ء کو کراچی کے علاقے لانڈھی کابینہ بابر مارکیٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹیچرز حضرات نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے طلبہ کی تربیت کرنے کے لئے خود کو تبدیل کرنے، بارہویں شریف کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے اور صبح بہاراں کی محفل میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے، درود شریف کی کثرت کرنے اور ان تمام کی دعوت اسٹوڈنٹس کو دینے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے دارالمدینہ کے سلیبس کو اسکول میں رائج کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون اور جڑانوالہ زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ہر تعلیمی ادارے میں اجتماع کروانے اور بڑے تعلیمی اداروں میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے پر گفتگو ہوئی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مظفر آباد A.J.Kیونیورسٹی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں B.Sاور M.Aکے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ تعلیم انجینئر حافظ محمد حمزہ عطاری نےشرکا کو نیکی دعوت دیتے ہوئے ہوسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکن زون نے شرکا کو ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں حصہ لینے کی دعوت دی جبکہ یونیورسٹی میں میلاد اجتماع کروانے کے متعلق انتظامیہ سے بات چیت بھی کی۔ 


مظفر آباد میں قائم گورنمنٹ انٹر کالج میں 17 اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی حلقہ ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ تعلیم انجینئر حافظ محمد حمزہ عطاری نے شرکا کو ہر نیک و جائز کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنے، درود پاک کی کثرت کرنے اور نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

رکن زون نے نماز کی شرائط بیان کرتے ہوئے شرکا کو مجلس شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں حصہ لینے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے ایسٹ ملیر کورنگی زون محمود آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت8 اکتوبر 2020ء بروز  جمعرات مبلغ دعوت اسلامی محمد مہشید مدنی ریجن ذمہ دار اور محمد سلمان عطاری ذون ذمہ دار نے کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون لانڈھی کابینہ ڈویژن لانڈھی نمبر 6 میں قائم مختلف نجی تعلیمی ادارے کا وزٹ کیا ۔ جہاں ذمہ داران دعوت اسلامی نے اونر ڈے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی محمد مہشید مدنی ریجن ذمہ دار اور محمد سلمان عطاری ذون ذمہ دار نے طلباء سے 18 اکتوبر کے اسٹوڈنٹس اجتماع کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے طلباء کو اداروں میں میلاد اجتماعات کی دعوت دی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے طلباء کو یونیورسٹی میں مدنی کام کر نے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد سلما ن عطاری، کراچی ایسٹ ملیر کورنگی ذون ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 7 اکتوبر 2020ء بروز  بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں یونیورسٹی کے طلباء و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد مہشید مدنی ریجن ذمہ دار اور محمد سلمان عطاری ذون ذمہ دار نے طلباء سے 18 اکتوبر کے اسٹوڈنٹس اجتماع کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے طلباء کو اداروں میں میلاد اجتماعات کی دعوت دی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے طلباء کو یونیورسٹی میں مدنی کام کر نے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد سلما ن عطاری، کراچی ایسٹ ملیر کورنگی ذون ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم ریجن ذمہ دار محمد مہشید عطاری مدنی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مختلف نجی تعلیمی اداروں  کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے ایڈمنز، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی ریجن ایسٹ ملیر کورنگی زون گلستان جوہر کابینہ میں 5 اکتوبر 2020ء کو سرمد عطاری رکن کابینہ شعبہ تعلیم  کا  نجی تعلیمی ادارے APTECH اور Eureka میں وزٹ کا سلسلہ ہوا جس میں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ 18اکتوبر کے اجتماع کی دعوت دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی ریجن ایسٹ ملیر کورنگی زون گلستان جوہر کابینہ میں 5 اکتوبر 2020ء کو  مشہید مدنی ریجن ذمہ دار کا  نجی تعلیمی ادارے میں وزٹ  کا سلسلہ ہوا جس میں نیکی کی دعوت اور 18اکتوبر کے اجتماع کی دعوت دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم سید عاصم عطاری کا زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی مشورے اور ماہ میلاد کے اجتماعات کے حوالے سے مدنی پھول طے کئے گئے۔