دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 14 مارچ 2021ء بروز اتوار ریجن فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس عبدالوہاب عطاری نے اپنے منصب کے لحاظ سے اپنے اندر صلاحیتوں کو پیدا کرنے کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس موقع پر خصوصی طور پر رمضان عطیات، رمضان اعتکاف، 21،22،23 مارچ مدنی قافلے، استقبال ماہ رمضان، افطار اجتماع کے حوالے کوششوں کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: حیدر علی عطاری رکن ساہیوال زون شعبہ تعلیم)


شعبہ ٔ تعلیم  دعوت اسلامی کے زیراہتمام16 مارچ 2021ء بروز منگل حویلی کہوٹہ میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کے طلباء اور مختلف فیکلٹیس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں انجینئر حمزہ مختار عطاری نے درود شریف کی فضیلت بیان کرنے کے بعد نماز کی شرائط بیان کرتے ہوئے مختصر تفصیل بیان کی۔ اس موقع پر شرکا میں دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔(رپورٹ: حمزہ مختار عطاری)


پچھلے دنوں نگران شعبہ تعلیم پاکستان  عبدالوہاب عطاری نے جامشورو میں قائم یونیورسٹی آف سندھ کا دورہ کیا جہاں یونیورسٹی آف سندھ کے وائس چانسلر، رجسٹرار و دیگر آفیشلز سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

نگران شعبہ تعلیم پاکستان نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ کراچی کا وزٹ کرنے اور 3 مارچ کو ہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، دعوت اسلامی)


22 فروری 2021ء بروز بدھ سکھر زون، جیکب آباد کابینہ،  ڈویژن ٹھل سٹی ڈسٹرکٹ جیکب آباد میں ڈویژن نگران محمد اویس عطاری نے ایک سینٹر کا وزٹ کیا اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران محمد اویس عطاری نے نیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے ہر نیک کام پہلے اچھی نیت کرنے اور نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں 3 مارچ کوہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع میں نگران شوری کے بیان میں شرکت کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 9 فروری 2021ء کو گوجرہ شہر میں قائم پنجاب کالج اور علامہ اقبال کالج میں اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کالجز کے اونرز ، اسٹوڈنٹس ، نگران زون، نگران کابینہ ، رکن زون شعبہ تعلیم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

یوکے سے تشریف لائے ہوئے نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”والدین کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور ادب و حسن اخلاق کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کو 3 مارچ 2021ء کو تعلیم سے وابستہ افراد کے لئے ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد شہزاد عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم )


دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے رکن زون نور مصطفیٰ عطاری نے 10 فروری 2021ء کو ڈیرہ اللہ یارمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس جعفر آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اظہر خلیل سے ملاقات کی۔

رکن زون نے انہیں ماہانہ فیضان مدینہ کی افادیت بتاتے ہوئے موجودہ ماہ کا شمارہ انہیں تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: عاصم نعیم عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم ڈیرہ اللہ یار)


21 جنوری 2021 کو ڈیرہ اللہ یار ڈویژن بلوچستان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ذمہ دار شعبہ تعلیم نور مصطفی عطاری نے جعفر آباد پبلک ماڈل ہائی اسکول ڈیرہ اللہ یار میں چیئرمین ریاض بہرانی صاحب اور پرنسپل جعفر آباد پبلک سکول ڈیرہ اللہ یار سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ذمہ دار دعوت اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے ادارے میں ان کے نفاذ پر زور دیانیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ کیلنڈر تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 01دسمبر2020ء بروز منگل میر پور اور مظفرآباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کراچی کے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد حمزہ عطاری رکن زون شعبہ تعلیم کشمیر زون نے شرکا کے درمیان رسالہ بنام اللہ پاک کے 99 نام پڑھ کر سنایا اور حاضرین کو دورود پاک پڑھنے، نماز کی پابندی کرنے اور والدین کے ادب و احترام کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔


21 نومبر 2020ء کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میانوالی میں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی حلقہ ہوا جس میں پروفیسرز حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 22نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ پپلاں میانوالی کابینہ میں میلاد اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعلیمی اداروں میں مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر  اہتمام 22 نومبر 2020ء کو میانوالی میں میلاد اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز، پروفیشنلز، ڈاکٹرز، ویٹرنری آفیسرز، ایگری کلچر آفیسر اور تاجر برادری نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون، لانڈھی کابینہ، ڈویژن کورنگی ½5 میں میلاد اجتماع ہوا جس میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

میلاد اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی محمد سلمان عطاری، ذون ذمہ دار نے شرکا کے درمیان آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی امت سے محبت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کوآقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسٹوڈنٹس نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔