دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے پنجاب کالج جڑانوالہ کے پرنسپل سلمان سے ملاقات کی اور انہیں یکم اگست 2021ء سے شعبہ  FGRFکے تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

دوران ملاقات جڑانوالہ میں پودے لگانے کے لئے زمین اور اپنے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر پارک، کالج، اور روڈ بلٹز پر تقریباً 1600 سے 1700 پودےلگانے پر گفتگو ہوئی اور یہ بھی طےپایا کہ پودوں کی حفاظت کے لئے اسٹوڈنٹس کی ذمہ داری لگائی جائیگی جبکہ شعبہ FGRF کے اسلامی بھائی بھی اس کی حفاظت کریں گے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں جاری ”فیضان نماز کورس“کے آخری دن 14 جولائی 2021ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائی اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ریجن ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری نے ”تعلیم حاصل کرنے کا مقصد کیا ہے؟“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت لینے پر مدنی پھول بیان کئے۔ سید عاصم عطاری نے شرکا کو جوانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو اپنانے کا مشورہ دیا اور ہم پر نبی آخر الزماں صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے احسانات یاد دلاتے ہوئے شرکا کو سنتِ مصطفےٰ ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد احمد ندیم عطاری، زون ذمہ دار شعبہ تعلیم اوکاڑہ زون)


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے 9 جولائی 2021ء کو Ace academy of science فیصل آباد میں دینی حلقہ ہوا جس میں متعلقہ ادارے کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ تعلیم محمد عمران عطاری نے ”نماز سیکھنا کتنا ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد عمران عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم فیصل آباد)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 6 جولائی 2021ء کو ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں پروفیسرز، P.H.D اور ایم فل اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کامل نمونہ ہیں “کے موضوع میں سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری، زون ذمہ دار شعبہ تعلیم فیصل آباد)


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی  کے ریجن ذمہ دار، رکن کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار نے ڈائریکٹر آئی ٹی سندھ ایگری کلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام، پرنسپل احمد شیخ اور پرنسپل آرکیڈیا اسکول سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور 11 جولائی 2021ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے دعوت نامہ پیش کیا۔(رپورٹ: جنید عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد)


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  6 جولائی 2021ء کوڈیفنس فیضان اسلام میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے بیان کیا اور اچھی صحبت اور دیگر موضوعات پر مدنی پھول دیئے۔عبد الوہاب عطاری نے شرکا کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضا، رکن کابینہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نےمانسہرہ  کی ہزارہ یونیورسٹی میں میتھ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیکچرارز کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔

نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ لاہور کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گلگت کے ایک پرائیویٹ کالج میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے ”کردار سازی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت کے شعبہ تعلیم کے وفد نے سیالکوٹ ایجوکیشن کے C.E.O اور D.E.Oسے ملاقات کی۔ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔


شعبہ تعلیم آف دعوت اسلامی کے نگران عبد الوہاب عطاری نے گلگت میں منسٹر آف ایجوکیشن راجہ اعظم خان سے ملاقات کی۔

عبد الوہاب عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کا شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نے گلگت بلتسان میں قراقرم یونیورسٹی اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ انصار الدین سے ملاقات کی۔

نگران شعبہ عبد الوہاب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ، جامعۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون حاجی سرفراز حسین عطاری مدنی نے داؤد ایجوکیشنل کمپلیکس کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی۔

نگران زون نے پرنسپل کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث“ کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور کالج میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)