9 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی )کی زیرِ نگرانی پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے سندھ سیکریٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد
ندیم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارے میں بریفنگ دی۔
مزید ذمہ داران نے سندھ اسکولوں میں مدنی کورسز
کروانے نیز مدرسۃالمدینہ کے حوالے سے چند اہم نکات پرمیٹنگ کی،بعدازاں ایڈیشنل سیکرٹری
نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا،آخر میں انہیں مکتبۃالمدینہ کی کتابیں تحفے
میں پیش کی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)