پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے میر چاکر خان یونیورسٹی سبی بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ آف ڈیپارٹس سے ملاقات کی جن میں ہیڈآف ڈیپارٹ ایگری کلچر پروفیسرڈاکٹر غلام حسین جتوئی، ہیڈآف ڈیپارٹ آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹرنعیم صبو پوٹو، ہیڈآف ڈیپارٹ پلاننگ ڈاکٹر پروفیسر رفیق کھتران اور ہیڈآف ڈیپارٹ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر اصغر علی شامل تھے۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چندشعبہ جات اورڈیجیٹل ایپلیکیشن کا تعارف پیش کیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)