شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  6 جولائی 2021ء کوڈیفنس فیضان اسلام میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے بیان کیا اور اچھی صحبت اور دیگر موضوعات پر مدنی پھول دیئے۔عبد الوہاب عطاری نے شرکا کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضا، رکن کابینہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نےمانسہرہ  کی ہزارہ یونیورسٹی میں میتھ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیکچرارز کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔

نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ لاہور کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گلگت کے ایک پرائیویٹ کالج میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے ”کردار سازی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت کے شعبہ تعلیم کے وفد نے سیالکوٹ ایجوکیشن کے C.E.O اور D.E.Oسے ملاقات کی۔ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔


شعبہ تعلیم آف دعوت اسلامی کے نگران عبد الوہاب عطاری نے گلگت میں منسٹر آف ایجوکیشن راجہ اعظم خان سے ملاقات کی۔

عبد الوہاب عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کا شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نے گلگت بلتسان میں قراقرم یونیورسٹی اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ انصار الدین سے ملاقات کی۔

نگران شعبہ عبد الوہاب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ، جامعۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون حاجی سرفراز حسین عطاری مدنی نے داؤد ایجوکیشنل کمپلیکس کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی۔

نگران زون نے پرنسپل کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث“ کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور کالج میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون سرفراز حسین عطاری نے البدر ہائی اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول کے پرنسپل محمد اسحاق بدر سے ملاقات کی۔

نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر پرنسپل نے خود بھی کورس میں شرکت کرنے اور اسکول کے تمام Maleٹیچرز سمیت اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔دوران ملاقات اسکول میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر بات چیت ہوئی۔ (رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون سرفراز حسین عطاری نے GM Group of schoolsکا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول کے پرنسپل ملک افتخار سے ملاقات کی۔

نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر پرنسپل نے خود بھی کورس میں شرکت کرنے اور اسکول کے تمام Maleاسٹاف سمیت اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔ دوران ملاقات اسکول میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون سرفراز حسین عطاری نے پاکپتن زون میں Brain college کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کالج کےپرنسپل سر عمران اور وائس پرنسپل سر ذیشان سے ملاقات کی۔

نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر پرنسپل نے خود بھی کورس میں شرکت کرنے اور اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔ملاقات کے اختتام پر کالج میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر مشاورت بھی ہوئی۔(رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


شعبۂ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد، ساہیوال زون، سمن آباد پوسٹ گریجویٹ کالج فیصل آباد کے پروفیسر صاحب کے گھر مدنی حلقہ ہوا جس میں متعدد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار سید عاصم عطاری نے تعلیم میں استاد کا کردار کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اچھے کرادار اور عمدہ اخلاق کو اپنانے کی ترغیب دلائی۔مزید رکن ریجن نے شعبہ تعلیم پاک آفس کے ذمہ دار کی ان کے گھر عیادت کی اور سندس فاؤنڈیشن میں ایڈمنسٹریٹرراؤ سلیم اور لیب انچارج سے ملاقات بھی کی۔


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جون 2021ء کو جڑانوالہ زون سید والہ کے مقامی مسجدمیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر طیب ، گورنمنٹ و پرائیویٹ ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار سید عاصم عطاری سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلہ لینے اور 12 دن کے مدنی قافلے سفر کی تیاری اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔