شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی )کی زیرِ نگرانی پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے سندھ سیکریٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد
ندیم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارے میں بریفنگ دی۔
مزید ذمہ داران نے سندھ اسکولوں میں مدنی کورسز
کروانے نیز مدرسۃالمدینہ کے حوالے سے چند اہم نکات پرمیٹنگ کی،بعدازاں ایڈیشنل سیکرٹری
نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا،آخر میں انہیں مکتبۃالمدینہ کی کتابیں تحفے
میں پیش کی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ ٹیکنالوجی ایجوکیشن بورڈ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے
چیئر مین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے
میں معلومات فراہم کیں۔
اس موقع پر ذمہ داران نے سندھ کے ٹیکنکل اداروں
میں مدنی کورسز کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگوکی جس پر چیئر مین نے دعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا،بعدازاں انہیں امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےکامونکی میں مختلف کالجز(ویبسٹر
کالج کامونکی ، اپیکس کالج کامونکی اور
گورنمنٹ کامرس کالج کامونکی)کا
دورہ کیا جہاں پرنسپلز سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے 12ربیع الاول کے موقع پر منعقد
ہونے والےسنتوں بھرے اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں گفتگو کی۔
الحمدللہ
عزوجل ذمہ داران کی کوششوں
سے ان تینوں کالجز میں سنتوں بھرا اجتماعِ میلاد منعقد کیا جائے گا،مقامی عاشقانِ
رسول سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
میر چاکر خان یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے
ہیڈ آف ڈیپارٹ سے ملاقات
پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے میر چاکر
خان یونیورسٹی سبی
بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ
آف ڈیپارٹس سے ملاقات کی جن میں ہیڈآف ڈیپارٹ ایگری کلچر پروفیسرڈاکٹر غلام حسین جتوئی، ہیڈآف ڈیپارٹ آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹرنعیم
صبو پوٹو، ہیڈآف
ڈیپارٹ پلاننگ
ڈاکٹر پروفیسر رفیق کھتران اور ہیڈآف ڈیپارٹ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر اصغر علی شامل تھے۔
اس موقع
پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے چندشعبہ جات اورڈیجیٹل ایپلیکیشن کا تعارف پیش کیا جس پر
وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔بعدازاں ذمہ دار
اسلامی بھائی نے دعا بھی کروائی۔
(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام پچھلے
دنوں میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی بلوچستان کےڈیپارٹمنٹ
آف ایگری کلچر میں کردار سازی کے عنوان پر ایک سیشن ہوا جس میں یونیورسٹی کے
اسٹوڈنٹس کی شرکت ہوئی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نےاسٹوڈنٹس کی تربیت کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکے حوالے سے
ذہن سازی کی جس پر وہاں موجود اسٹوڈنٹس نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شجاع آباد کے کم وبیش8 تعلیمی اداروں میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا
دورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شجاع آباد کے کم
وبیش8 تعلیمی اداروں میں ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے دورہ کیا،اس دوران عید میلادالنبیﷺکے موقع پر ربیع الاول میں ہونے والے سنتوں
بھرےاجتماعِ میلاد کے حوالے سےاہم نکات پر گفتگوکی گئی۔
الحمد
للہ عزوجل
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی کوشش
سے اب تک 7 کالجز میں سنتوں بھرےاجتماعِ میلاد منعقد کرنے کے حوالے سے بات ہو
چکی ہے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ایگری کلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اسٹوڈنٹس کا فیضانِ
آن لائن اکیڈمی کا وزٹ
شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی) کی زیرِنگرانی گزشتہ دنوں ایگری کلچر یونیورسٹی
ٹنڈوجام کے اسٹوڈنٹس نے فیضانِ آن لائن اکیڈمی(دعوتِ اسلامی)
کا وزٹ کیا جہاں انہیں دعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دیاورپریزنٹیشن دکھائی گئی۔
اسٹوڈنٹس نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب
سراہا اوراپنے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم اور FGRF کے
تحت پچھلے دنوں نگران ِکابینہ شجاع آباد نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ تقریباً 5 تعلیمی
اداروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپرنسپلز ، ڈائریکٹرز اور ایڈمن اسٹاف سےملاقات
کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کے
شعبے FGRF سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا،اجتماعِ عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلے میں اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ بھی لیاگیا۔شعبہ FGRFکے تحت شجرکاری کاسلسلہ بھی کیا گیا جس میں ذمہ داران نے دیگر اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ پودے لگائے۔
جن اداروں کا دورہ کیا گیا اُن کے نام یہ ہیں :پروفیسر کالج شجاع آباد، گورنمنٹ ہائی اسکول شجاع
آباد، گورنمنٹ
ہائی اسکول تلکوٹ شجاع آباد، پنجاب
کالج شجاع آباد اور پاکستان سائنس کالج شجاع آباد۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی) کے تحت ذمہ داران نے 16ستمبر2021ءبروزجمعرات فتح جنگ پنجاب میں ایک شخصیت کے گھر دینی حلقے کا
انعقاد کیاجس میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔
اس حلقے میں
مختلف تعلیمی اداروں کےپرنسپلز سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی نیز نگرانِ شعبہ تعلیم پاکستان عبدالوہاب عطاری نے
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کیا جس پروہاں موجودشرکا نے دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
غزالی اسکول
ہیٹری بائی پاس میں اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کا آغاز
دعوتِ
اسلامی کے 12دینی کاموں میں سے ایک کام
اسلامی بھائیوں کا مدرسۃالمدینہ بھی ہے جس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کے ساتھ قراٰن پاک کی تعلیم دی
جاتی ہے۔
الحمدللہ عزوجل ذمہ داران کی
کوشش سے غزالی اسکول ہیٹری بائی پاس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کم وبیش 130 اسلامی بھائی قراٰنِ پاک کی تعلیم
حاصل کریں گے،مقامی اسلامی بھائیوں کوشرکت کی درخواست ہے۔( رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تعلیم کےتحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری
ایجوکیشن لاڑکانہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مختلف عہدیداران سے ملاقات کا سلسلہ
کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی، ساتھ ہی اُ ن سے میٹنگ کا بھی سلسلہ رہا جس میں ماہِ میلاد اجتماع
کے بارے میں اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔( رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی
)کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری (Elementary) کالج لاڑکانہ میں سنتوں بھرا اجتما ع منعقد کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت
کی۔ اس اجتماع میں نگران ِشعبہ تعلیم پاکستان محمد عبدالوہاب عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
اجتماع کے اختتام پر نگران ِشعبہ تعلیم پاکستان نے کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی،
دورانِ ملاقات نگرانِ مجلس کی ترغیب پر
ماہِ ربیع الاول میں کالج کے مین آڈیٹوریم میں بڑے پیمانے پر اجتماع
منعقد کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ (
رپوٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)